تین روزہ کنسٹرکشن ٹریڈ فیئر کامیابی کیساتھ اختتام پذیر، آئندہ سال بھی نمائش کا عندیہ
مالیگاؤں : 22 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) سٹانہ روڈ پر واقع جاجو کمپائونڈ میں جاری ۴ روزہ کنسٹرکشن ٹریڈ فیئر کا گزشتہ شب ۱۰ بجے کامیابی کیساتھ اختتام ہوا۔ اختتامی تقریب میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی، وزیر دادابھسے نے خصوصی شرکت کی۔ یہاں مقررین نے اس تجارتی نمائش کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات پیش کی۔ انجینئرس گروپ نے مہمانوں سمیت تمام دکانداروں کا شکریہ ادا کیا۔ تمام اسٹالس کو اعزازی سند اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اسی کیساتھ اقراء ٹولس گروپ کو بیسٹ سیلر کا اعزاز دیاگیا۔ اس نمائش کی کامیابی کیلئے رات دن محنت اور کوشش کرنے والے کوپروجیکٹ انجینئر شاہد محمود صاحب کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہاں موجود انجینئر شاہد محمود نے بتایا کہ انجینئر ایسوسی ایشن نے یہ عندیہ پیش کیا ہے کہ آئندہ سال بھی اسی طرح کی تجارتی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ گرچہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی نمائش کا رواج رہا ہے لیکن اس مرتبہ یہ نمائش انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ کل کنسٹرکشن ٹریڈ فیئر کے آخری دن بڑی تعداد میں یہاں لوگوں نے آکر جائزہ لیا۔ تعمیراتی سازوسامان جو جدید طرز تعمیر کیلئے نمائش میں رکھے گئے تھے، بہت سارے لوگوں نے یہاں پر بکنگ کرتے ہوئے آرڈر بھی درج کروایا۔ یہاں شہر مالیگائوں کے علاوہ بیرون شہر سے بھی دکانداروں نے شاپنگ کا نظم کیا تھا۔ مالیگائوں کے علاوہ بیرون شہر دھولیہ، ناسک، منماڑ اور اطراف کے گائوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے اس نمائش سے استفادہ کیا۔ نمائش کے دوران انتظامیہ نے کئی اہم لیکچرار کو بھی مدعو کیا تھا جو کنسٹرکشن فیلڈ سے متعلق لوگوں کی رہنمائی کی گئی۔ وہیں نمائش کے دوران کئی طرح کے انعامات کا بھی اعلان کیا گیا تھا جو اختتامی تقریب کے دوران تقسیم کئے گئے۔ آخر میں تمام انجینئرس حضرات نے اسپانسرس اور اسٹال والوں کا شکریہ ادا کیا۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com