ستیہ جیت تانبے کی جیت یقینی ، اب انہیں بی جے پی میں شامل ہوجانا چاہیے : وزیر محصول وکھے پاٹل
لونی : 30 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریونیو منسٹر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے لونی گاؤں میں اہلیا بائی ہولکر ودیالیہ میں پہنچ کر گریجویٹ چناؤ میں اپنا حق رائے دہی ادا کیا ۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستیہ جیت تانبے کی جیت یقینی ہے اور ستیہ جیت تانبے کو بی جے پی میں شامل ہونا چاہئے۔ وکھے پاٹل نے یہ بھی بیان دیا ہے کہ سدھیر تانبے کا کانگریسی خون کم ہونے میں کچھ اور وقت لگے گا پھر بھی ہم ان سے اصرار کرتے رہیں گے۔
آج ناسک گریجویٹ حلقہ میں انتخابی ووٹنگ کے موقع پر وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ستیہ جیت تانبے کی جیت یقینی ہے اور وہ دوسرے امیدواروں پر سبقت حاصل والے ہیں اس لئے بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا سوال ہے کہ ماما کیا کریں۔ لیکن وکھے پاٹل نے بالاصاحب تھورات کا نام لیے بغیر تنقید کی ہے کہ چچا نے پارٹی کو بھی چچا بنا دیا ہے۔ ہم اس بات پر زور دیتے رہیں گے کہ ستیہ جیت تانبے کو بی جے پی میں شامل ہونا چاہیے۔ بی جے پی کارکنوں نے زیادہ تر حلقوں میں ستیہ جیت کے لیے کام کیا۔ریونیو منسٹر رادھا کرشنا وکھے پاٹل نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ستیہ جیت اخلاقیات کے معاملے میں بی جے پی کارکنوں کے تعاون کا احترام کریں گے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com