کانگریس کو لگا بڑا جھٹکا، 12 میں سے 8 اراکین شندے گروپ میں شامل بلڈھانہ کے


کانگریس کو لگا بڑا جھٹکا، 12 میں سے 8 اراکین شندے گروپ میں شامل 



بلڈھانہ کے موتالہ نگر پنچایت میں تعمیری فنڈز فراہم کرنے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا تیقن



 بلڈھانہ: 30 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ)ریاست میں گریجویٹ انتخابات کا جوش و خروش جاری ہے۔ ایسے میں بلڈھانہ میں شیوسینا کے شندے گروپ کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ بلڈھانہ کے موتالہ نگر پنچایت میں کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے 12 پنچایت سمیتی ممبران میں سے 8 شیوسینا کے شندے گروپ میں شامل ہو گئے۔

 

 موتالہ نگر پنچایت کے انتخاب کو تقریباً ایک سال گزر چکا ہے۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مختلف ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ چنانچہ موتالہ نگر پنچایت میں حکمراں کانگریس کے 12 میں سے 8 کارپوریٹر شیو سینا کے شندے گروپ میں شامل ہو گئے۔ اس میں موتالہ نگر پنچایت کی نائب صدر شہناز بی شیخ سلیم، گروپ لیڈر پشپا چمپالال جین، شیخ تسلیم شیخ سلیم بابا، خاتون بی شیخ رشید، شیلا کیلاش کھرگے، سریتا وجے سورادکر، پروین بی شیخ آصف شامل ہیں۔ اس موقع پر شیخ سلیم چنوالے، جلیل خان صاحب، شیخ آصف، وجے سورادکر نے شیو سینا کے شندے گروپ کے ایم ایل اے سنجے گائیکواڑ کی موجودگی میں بالا صاحب کی شیوسینا میں شمولیت اختیار کی۔

 موتالہ نگر پنچایت کا انتخاب ایک سال پہلے ہوا تھا۔ کانگریس نے اس الیکشن میں کل 18 سیٹوں میں سے 12 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کر لی۔ آنجہانی کانگریس لیڈر نانا دیشمکھ کی اہلیہ مادھوری دیش مکھ دوبارہ صدر منتخب ہوئیں۔ اب کانگریس یہاں اقلیت میں آچکی ہے ۔اس تقریب کے بعد ایم ایل اے سنجے گائیکواڑ نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے فون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے شیوسینا بالا صاحب ٹھاکرے گروپ (شندے گروپ) میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور انہیں تیقن دیا کہ محکمہ شہری ترقی کے ذریعے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز دستیاب کرائے جائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے