سماجی و فلاحی خدمات انجام دینے ٹیسٹوفو چیریٹیبل فاؤنڈیشن کا قیام، جمعہ کو مالیگاؤں فیسٹیول میں آصف شیخ کے ہاتھوں افتتاح


سماجی و فلاحی خدمات انجام دینے ٹیسٹوفو چیریٹیبل فاؤنڈیشن کا قیام، جمعہ کو مالیگاؤں فیسٹیول میں آصف شیخ کے ہاتھوں افتتاح



مالیگاؤں (نامہ نگار) : 3 فروری بروز جمعہ سے شروع ہورہے میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول میں جمعہ کو بعد نماز مغرب ٹیسٹوفو چیریٹیبل فاؤنڈیشن کا افتتاح آصف شیخ رشید کے ہاتھوں عمل میں لایا جائیگا اس طرح کی تفصیلات اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے ٹیسٹوفو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر اجمل خان نے دی موصوف نے بتایا کہ چھ روزہ مالیگاؤں فیسٹیول میں ہونے والے آمدنی کا پچاس فیصد شیئر چیریٹیبل کاموں میں صرف کیا جائیگا اسکے علاوہ ٹیسٹوفو کمپنی کو ہونے والے ماہانہ آمدنی کا دس فیصد شیئر بھی فلاحی کاموں پر خرچ کیا جائیگا اجمل خان نے بتایا کہ مینسٹری آف کامرس سے منظور شدہ اس کمپنی کے ذریعے چیریٹیبل ٹرسٹ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے آغاز کیا جارہا ہے اس فاؤنڈیشن کے ذریعے خواتین کیلئے مختلف فلاحی کام جیسے صحت عامہ محلہ کلینک شادی کیلئے مالی امداد اجتماعی شادیوں کا نظم تعلیم فری ٹیوشن اور جہاں اشد ضرورت ہوگی ایسے پسماندہ علاقوں میں محلہ کلینک قائم کیا جائیگا یہ مستقبل کے عزائم ہونگے عوام کا تعاون رہا تو مستقبل میں سماجی و ملی فریضہ مستقل طور پر انجام دینے کی کوشش کریں گے انہوں نے عوام َسے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں فیسٹیول میں ٹیسٹوفو کمپنی کے اسٹال فوڈ زون اور سیل زون میں لگائے گئے ہیں جہاں صارفین کیلئے مختلف اسکیمات، کیش بیک کوپن کی سہولیات بھی میسر کی گئی ہیں اجمل خان نے کہا کہ ٹیسٹوفو چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی آفس پوارواڑی ٹیسٹوفو ہاؤس پر تعمیر کی گئی ہے اس پریس کانفرنس میں اجمل خان کے علاوہ مجیب انصاری (سیلس ایگزیکٹو مالیگاؤں)، نیاز الدین شیخ (سیلس ایگزیکٹو ناسک)، سرفراز شیخ (مالیگاؤں آؤٹر سیلس ایگزیکٹو)، ہاشم انصاری (مینیجر ٹیسٹوفو کمپنی) موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے