گئو رکشا کے نام پر غنڈہ گردی کرنے والوں کیخلاف قریش جماعت متحد ، آصف شیخ کیساتھ مشورتی میٹنگ
جمعرات کو کمال پورہ میں ہنگامی میٹنگ، انصاف کیلئے سخت تحریک و قانونی لڑائی کا فیصلہ ہوگا
مالیگاؤں : 31 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کی دونوں القریش جماعتوں کے تمام ذمہ داران نے میرے پاس پہنچ کر شکایت کر بتایا کہ مالیگاؤں شہر کی گاڑیوں کو تکالیف دی جارہی ہیں، راستے پر جانوروں کی قانونی طور پر آمد رفت میں رخنہ اندازی کی جارہی ہیں گئو رکشا کے نام پر غنڈہ گردی کر انہیں حراساں کیا جارہا ۔ان سب واقعات کی پولس میں شکایت درج کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پولس نے انکی شکایت درج نہیں کی ۔قریش جماعت کے ذمہ داران نے مجھ سے تاریخ وائز واقعات کا ذکر کیا ۔میں انکے لئے قانونی طور پر لڑائی لڑنے کیلئے تیار ہوں ۔اسطرح کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔انہوں نے آج قریش جماعت کے ذمہ داران مجھ سے ملاقات کی اور ہم نے مختصر سی مشورتی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعرات کو کمال پورہ میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی جائے گی اور اس میں آئندہ کی تحریک اور قانونی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔اس موقع پر صدر ماسٹر حاجی افضل خان سر، نائب صدر محمد عمر قریشی سر،عبداللہ قریشی، حاجی حنیف دھرن گاؤں والے، وکیل ممبر، فاروق فیض اللہ ممبر، شفیق کھوپڑی، سلطان خیر آباد، سرفراز، تنویر، سمیت دونوں قریش جماعت کے سرکردہ ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com