تعلقہ سطح پر پچاس واں سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد ، مالیگاؤں ہائی اسکول اول ، دوم ، سوم انعامات سے سرفراز
مالیگاؤں : (پریس ریلیز) گزشتہ 19 اور 20 جنوری کو پنچایت سمیتی و تعلقہ سائنس ایگزیبیشن کمیٹی کے اشتراک سے تعلقہ سطح پر سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد راجیو گاندھی انٹر نیشنل اسکول دابھاڑی میں کیا گیا ۔اس نمائش میں تقریبا 370 پروجیکٹ، ٹیچنگ ایڈ اور چارٹس شاملِ مقابلہ رہے ۔مالیگاؤں شہر و تعلقہ کی تمام اسکول اس مقابلے میں شریک رہیں ۔اس سائنس نمائش میں مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج نے شرکت کرتے ہوئے پرائمری و سیکنڈری سیکشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف زمروں میں اول،دوم او سوم انعامات حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔اس نمائش میں ٹیچنگ ایڈ کے زمرہ میں سیکنڈری سیکشن سے عمران اسرائیل سر کو سوم انعام، پاپولیشن ایجوکیشن سیکنڈری سیکشن میں انوشیا سعید پرویز کو دوم انعام اورلیب پروجیکٹ میں جنید احمد کلیم احمد ( لیب اٹینڈنٹ) کو اول انعام حاصل ہوا ۔یاد رہے گزشتہ دس سالوں سے مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے لیب اٹینڈنٹ جنید احمد کلیم احمدلیب پروجیکٹ میں مسلسل اول انعام سے سرفراز ہورہے ہیں ۔آئندہ ضلعی لیول پر منعقد ہونے والے سائنس ایگزیبیشن میں جنید احمد کلیم احمد مالیگاؤں تعلقہ کی ضلعی سطح پر نمائندگی کریں گے. اس کامیابی پر چئیرمین امطاک اسحاق سیٹھ زری والا و سیکرٹری سراج دلار سر ، اراکین انجمن و ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر، سپروائزرس اور ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی جانب سے سائنس کلب کے تمام اساتذۂ کرام و معلمات اور شریک طلباء کو مبارک باد و نیک خواہشات پیش کی جاتی ہے ۔ش. ن. الف
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com