پونے دو لاکھ روپے مالیت کا گٹکا ضبط، پوار واڑی پولس کی کارروائی ،ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو کی پریس کانفرنس


پونے دو لاکھ روپے مالیت کا گٹکا ضبط، پوار واڑی پولس کی کارروائی ،ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو کی پریس کانفرنس 



مالیگاؤں 19 جنوری( بیباک نیوز اپڈیٹ) اِن دنوں شہر میں منشیات ، لوٹ مار اور غنڈہ گردی کے خلاف پولس ایکشن موڈ میں نظر آرہی ہے ، باوجود اِس کہ اس کا خاتمہ ہونا مشکل نظر آرہا ہے ۔ پولس اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ، جس سے کافی حد تک اِس معاملہ میں قابو پایا جاچکا ہے ۔ ہر دن پولس منشیات مخالف کارروائی انجام دے رہی ہے ۔ اِس ضمن میں ڈی وائے ایس پی تیگ بیر سنگھ نے پوار واڑی پولس اسٹیشن میں پریس کانفرنس طلب کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ایس پی شاہ جی اُمپ اور ایڈیشنل ایس پی انکیت بھارتی کی رہنمائی میں ہمیں خفیہ ذرائع سے معلومات ملی کی دیوی کےملے کے پاس اقصیٰ ٹریڈرس کے سامنے والی دُکان پر اپے رکشا بھر کر گٹکا جارہا ہے، جس پر پولس انسپکٹر سمیت محکمہ نے نظر جمائے رکھا اور ملزم اعجاز محمد یوسف (۲۸) ساکن دیوی کا ملہ کو گرفتار کرتے ہوئے اُس کے قبضہ سے اپے رکشا MH-16 E 0640کے علاوہ ایک لاکھ ۷۶؍ ہزار روپے مالیت کے ومل گٹکا کو ضبط کیا ، اسی طرح پچاس ہزار روپے کے اپے رکشا سمیت دو لاکھ ۲۶؍ ہزار مالیت کے سازو سامان ضبط کئے گئے۔ اس ملزم کے خلاف گنا ہ رجسٹرڈ نمبر 19/2023، دفعہ 328,272,273,188اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، مزید تفصیلات پولس انچارج سدھیر پاٹل کررہے ہیں ۔ اس موقع پر پوار واڑی پولس اسٹیشن کے پی آئے ایس بی پاٹل بھی موجود تھے ۔ دوسری طرف آج ہی رمضان پورہ پولس اسٹیشن نے تقریباً پچاس ہزار روپے مالیت کے گٹکاکو ضبط کیا ہے ، جس کی تفصیلات کل دئیے جانے کا عندیہ بھی ڈی وائے ایس پی تیگ بیر سنگھ نے دیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے