آل مالیگاٶں انگلش تقریری مقابلہ میں مدر عائشہ اسکول نے ماری بازی، اول انعام سے سرفراز


آل مالیگاٶں انگلش تقریری مقابلہ میں مدر عائشہ اسکول نے ماری بازی، اول انعام سے سرفراز


مالیگاؤں : یکم جنوری (پریس ریلیز) آل مالیگاٶں انگلش ٹیچرس ایسوسیشن کے زیر اہتمام سیٹیزن کیمپس میں ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کی صدارت میں ایک آل مالیگاٶں انگلش تقریری مقابلہ کا انعقاد یکم جنوری کو عمل میں آیا ۔جس میں شھر عزیز کےکل 42 طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔الحمد للہ ہمیں اطلاع دیتے ہوئے مسرت ہورہی ہیں کہ مالیگاؤں شہر کی نامور اسکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان دلچسپ تقریری مقابلہ ہوا ۔اس مقابلے میں مدر عائشہ اردو ہائی اسکول میں زیر تعلیم نویں جماعت کی طالبہ سارہ صدف محمد رمضان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول انعام کی حقدار قرار پائی ۔ہم چیئرمن خاتون ایجوکیشن سوسائٹی، ہیڈ ماسٹر مدر عائشہ اردو ہائی اسکول، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کامیاب طالبہ اور معاون اساتذہ ندیم سر و انیسہ میڈم کو مبارک باد و نیک خواہشات پیش کرتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے