دسویں جماعت کے طلباء کیلئے سنہری موقع، رحمانی 30 کے زیر اہتمام سی اے، این ڈی اے، سی ایس، نیٹ، جے ای ای کے لئے آن لائن داخل فارم بھرنے کا آغاز
تہذیب پرائمری اسکول میں امتحانی مرکز کا قیام ، 22 جنوری کو امتحان
مالیگاؤں : یکم جنوری (پریس ریلیز) خانقاہ رحمانی کے سجادہ نشین امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی جانب سے مالیگاؤں کے شاکر عبدالشکور سر نے ایک پریس جاری کرتے ہوئے دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء سے اپیل کی ہے کہ دسویں بعد ملک کے انتہائی اہم امتحان JEE/NEET/CS/NDA/CA/اور تمام مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے 2025 میں منعقد ہونے والے امتحانات کیلئے داخلہ فارم رحمانی 30 کلاس کا آغاز کیا جارہا ہے جسکا فارم آن لائن پر کرنا ضروری ہے ۔اس امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کا امتحان علاقہ وائز پورے ملک میں رحمانی 30 کی برانچ میں منعقد کیا جائے گا، شاکر سر نے بتایا کہ یہ امتحان آف لائن طرز پر ہوگا ۔صرف طلباء کو ان لائن فارم بھرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں امتحانی مرکز نئی تہذیب پرائمری اسکول چندن پوری روڈ کی عمارت میں یہ امتحان 22 جنوری کو منعقد کیا جائے گا۔
طلباء کی سہولت کیلئے اس ویب سائٹ پر
www.rahmanimisison.org
فارم شائع کر دیا گیا ہے ۔اس ضمن میں شاکر سر نے بتایا کہ بانی رحمانی 30 حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے لئے دعا کی درخواست ہے اور رحمانی 30 کے موجودہ سرپرست حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب، اور اکیڈمک نگراں جناب ابھیانند جی (سابق ڈی جی پی،بہار) کی کاوشوں کو آپ کا ساتھ اور دعاؤں کی ضرورت ہے. اللہ کریم آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
برائے کرم 2023 میں 10ویں جماعت کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین اس اعلان کا بغور مطالعہ کریں اور اپنے بچوں کا داخلہ یقینی بنائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com