سٹیزن کیمپس میں 74ویں جشنِ یومِ جمہوریہ کی رنگا رنگ تقریب


سٹیزن کیمپس میں 74ویں جشنِ یومِ جمہوریہ کی رنگا رنگ تقریب

شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف، سٹیزن کیمپس میں امسال 74ویں جشنِ یومِ جمہوریہ کی تقریب انتہائی پر جوش اور شاندار پیمانے پر منعقد ہوئی صبح ٹھیک 7:45 کو سٹیزن کیمپس کے سیکریٹری محترم ڈاکٹر آصف سلیم صاحب کے دست مبارک سے رسم پرچم کشائی انجام پزیر ہوئی اس موقع پر کیمپس کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے اراکین انتظامیہ، تمام ہی یونٹ کے پرنسپل، ہیڈ، انچارج، اساتذہ، نان ٹیچنگ اسٹاف، طلباء و طالبات، شہریان و عوام الناس کو74ویں جشنِ یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور تعلیم کی اہمیت کیساتھ تربیت کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی ساتھ ہی آئندہ کے عزائم حاضرین و طلبہ کے روبرو پیش کیے۔ قبل اسکے قرات سے تقریب کا آغاز ہوا۔ تقریب کی صدارت محترم ظہیر ابنِ قدسی صاحب نے کی- اس رنگا رنگ تقریب میں انگلش، اردو، مراٹھی تقاریر، قومی و حب الوطنی گیت، اور مختلف گیتوں پر ایکشن سانگ پیش کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر آصف سلیم، ڈاکٹر عبدالحمید، حافظ بدرالدجیٰ، ایوبی معاذ احمد، عتیق ایوبی، انیس نکھار، شکیل رحمانی کے علاوہ دیگر معزز مہمانان موجود تھے۔ جبکہ سٹیزن کیمپس کے تمام ہی یونٹ کے پرنسپل، ہیڈ، انچارج، اساتذہ کرام و نان ٹیچنگ اسٹاف موجود تھے- ش-ن- الف- سٹیزن کیمپس، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے