انجمن معین الطلباء کیمپس میں یوم جمہوریہ کا پروقار انعقاد


انجمن معین الطلباء کیمپس میں یوم جمہوریہ کا پروقار انعقاد 


مالیگاؤں : 26 جنوری (پریس ریلیز) انجمن معین الطلباء کیمپس میں جاری مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ،مالیگاؤں سینئر کالج میں یوم جمہوریہ کی باوقار تقریب کا انعقاد ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر کی سرپرستی میں انجمن کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا صاحب کی صدارت میں عمل میں آیا ۔رسم پرچم کشائی رکن انجمن آمین سیٹھ کھتے والا کے دست مبارک سے صبح سات بجکر 55 منٹ پر ادا کی گئی ۔باقاعدہ پروگرام کا آغاز بارہویں جماعت کے طالب علم کی قرات سے ہوا۔اغراض و مقاصد کے فرائض و تاثرات ماجد سلیم سر نے پیش کرتے ہوئے دستور ہند کے قیام و اہمیت پر روشنی ڈالی۔تعارف و گل پیشی کے فرائض اسکول ہذا کے سپروائزر اشفاق جعفر سر نے ادا کیا۔اس موقع مالیگاؤں سنیئر کالج کی طالبہ عالیہ عنایت اللہ( ایف وائے بی ایس سی) نے انگریزی زبان میں یوم جمہوریہ پر تقریر پیش کرتے ہوئے سامعین کو دستور ہند کی پرمغز معلومات فراہم کی ۔جبکہ آٹھویں جماعت کے طالب علم عاظم عبداللہ امتیاز خلیل نے انگریزی زبان میں تقریر پیش کیا۔اسی طرح مصباح جاوید احمد آٹھویں سی کی طالبہ نے گیت پیش کیا۔گیارہویں آرٹس بی کی طالبہ مصباح شکیل نے اردو زبان میں تقریر پیش کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کے موقع پر حالات حاضرہ پر روشنی ڈالی ۔پانچویں جماعت کی طالبہ فاطمہ نے مراٹھی زبان میں تقریر پیش کی۔ ساتویں اور آٹھویں جماعت کی طالبات نے مترنم آواز میں استقبالیہ گیت پیش کیا اور آئے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔اس پروگرام میں سراج دلار سر نے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی ۔اس تقریب میں اسحاق سیٹھ زری والا، سراج دلار سر ،حنیف شوال، آمین سیٹھ کھتے والے، صالح ابن تابش، سابق ہیڈ ماسٹرس میں سید لیاقت علی سر،پرنسپل سینئر کالج پروفیسر ضیاء الرحمن سر، سابق ہیڈ ماسٹر زبیر شیخ سر، ارشد محوی سرکی خدمت میں ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر کے ہاتھوں گلوں کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔جبکہ عالیہ آپا، رفعت آپا، شبنم آپا کی خدمت خدمت میں راشدہ آپا کے دست مبارک سے گلوں کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔اس پروگرام میں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج و سینئر کالج کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے شرکت درج کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کی ۔نظامت کے فرائض مصباح مریم آپا نے ادا کیا ۔رسم شکریہ بختیار آصف سر نے ادا کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے