راشٹروادی بھون پر اعجاز عمر کے ہاتھوں پرچم کشائی ، دستور ہند کی حفاظت کا عہد
مالیگاؤں : 26 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سمیت ملک بھر میں آج یوم جمہوریہ کا جشن بڑے تزک و اہتشام منایا گیا ۔اس سلسلے میں آج راشٹروادی بھون آگرہ پر پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں مختصر و جامع پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جہاں اعجاز عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ پر ہم عہد کریں کہ ہم دستور ہند کی مکمل پاسداری کریں گے، قانون کا بول بالا قائم رکھیں گے، قانون کی حفاظت و بقاء کیلئے ملک میں اپنی سیاسی و سماجی خدمات ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے یوم جمہوریہ کی مکمل تفصیلات عوام کو پیش کی ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ عوام بھارت کے آئین پر عمل کریں اور اسکی بقاء کیلئے سیکولر طاقتوں کو منتخب کریں ۔عوام ایکدوسرے کے سکھ دکھ میں شامل رہیں ۔اس تقریب میں پارٹی کے تمام یونٹ و سیل کے عہدیداران، لیڈیز ونگ سمیت پارٹی ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com