شولا پور : پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ ، 5 افراد ہلاک ، 25 شدید زخمی
سات شہروں کی فائر بریگیڈ گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف، دھماکے سے پورا گاؤں دہل گیا
بارشی/شولاپور: یکم جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) شولاپور ضلع کے بارشی تعلقہ کے پنگری میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں شدید دھماکہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 مزدور جاں ہلاک اور 25 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ فیکٹری میں اس وقت زوردار دھماکہ ہوا جب پٹاخے بنانے کا کام جاری تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے میں پانچ ملازمین کی موت ہو گئی۔ لیکن انتظامیہ نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مقامی لوگوں نے اس واقعہ میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے وقت کمپنی میں 40 کارکن کام کر رہے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق 25 ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ، پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ہے۔ یہ واقعہ پنگری شرالہ روڈ پر پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ علاقے میں دھواں اور آگ کے شعلے بھی دکھائی دے رہے تھے۔
اتوار کی شام 4 بجے کے قریب پنگری گاؤں کے قریب ایک خوفناک واقعہ پیش آیا۔ پٹاخوں کی یہ فیکٹری پچھلے دس سالوں سے جاری ہیں ۔اس فیکٹری میں آس پاس کے دیہات سے مزدور کام کرنے آتے ہیں ۔ آج تقریباً چار بجے فیکٹری میں پٹاخے بنانے کا کام جاری تھا کہ ایک خوفناک دھماکہ ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ کارکنوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ شدید زخمی کارکنوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے اور آگ کافی حد تک پھیل چکی ہے اور بچاؤ کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہے۔شولاپور دیہی پولیس فورس کے سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔برشی، کُردوواڑی، شولاپور، لاتور، عثمان آباد، تیمبرنی وغیرہ سے فائر گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com