وزیر اعلیٰ کی جندال بوائلر دھماکہ متاثرین سے ملاقات ، لواحقین کو پانچ ۔ پانچ لاکھ کی امداد


وزیر اعلیٰ کی جندال بوائلر دھماکہ متاثرین سے ملاقات ، لواحقین کو پانچ ۔ پانچ لاکھ کی امداد


زخمیوں کا علاج مفت کیا جائے گا، حادثہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم 



 ناسک : یکم جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ ) ناسک ضلع کے اگت پوری تعلقہ کے منڈھےگاؤں شیوار میں واقع جندال کمپنی میں آج اتوار کی صبح ایک دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔  آگ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔اس ضمن میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کی اور بتایا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے ملازمین کے ورثاء کو ریاستی حکومت کی طرف سے پانچ پانچ لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی، جبکہ زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

 جندال کمپنی میں آگ لگنے کے بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ اس کے بعد وہ اسپتال گئے اور زخمی کارکنوں کی عیادت کرنے پہنچے۔  اس موقع پر ناسک ضلع کے رابطہ وزیر دادا جی بھوسے بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ جندال کمپنی میں خوفناک آگ لگی تھی۔  آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔  تاہم اس حوالے سے اعلیٰ سطحی انکوائری کی جائے گی۔ اس آگ میں 19 ملازمین زخمی ہوئے اور ان میں سے دو کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کے ورثاء کو ریاستی حکومت کی طرف سے پانچ پانچ لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ شندے نے کہا کہ زخمیوں کا ریاستی حکومت کے ذریعے مفت علاج کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے