مالیگاؤں میں مجموعی طور پر 48 فیصد ووٹنگ ، شوبھانگی تائی کا دورہ ، ستیہ جیت کے بھائی بھی خیمہ زن رہے
مالیگاؤں : 30 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) گریجویٹ حلقہ انتخاب ناسک ڈیوژن کے مالیگاؤں شہر میں آج صبح آٹھ بجے ووٹنگ کا آغاز ہوا ۔صبح سے شام تک پولنگ پر امن ماحول میں مکمل کی گئی ۔اس ضمن میں نمائندہ بیباک کو حاصل تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں سینٹرل حلقہ میں گریجویٹ ووٹر کی تعداد 2270 رہی ۔ان ووٹوں میں سے ایک ہزار 97 ووٹ ڈالے گئے ۔اسکول نمبر ایک قدوائی روڈ میں بنائے گئے پولنگ بوتھ پر بوتھ نمبر 112 پر کل ووٹنگ 909 رہی جس میں سے 436 ووٹ ڈالے گئے ۔ان میں 225 مرد اور خواتین ووٹر 211 شامل رہی ۔اسطرح کل فیصد 47.96% پولنگ درج کی گئی ۔اسی طرح بوتھ نمبر 113 میں کل 1356 ووٹ میں سے 661 ووٹ ڈالے گئے ۔جس میں مرد ووٹرس 306 جبکہ خواتین ووٹرس کی تعداد 355 ریکارڈ کی گئی ۔اسطرح اس پولنگ بوتھ پر 48.7 فیصد لونگ ریکارڈ کی گئی ۔اس طرح دونوں بوتھ ہر ووٹنگ کا تناسب 48.43 ریکارڈ کیا گیا ۔بوتھ اور احاطے میں مناسب انتظامات کئے گئے ہیں پولنگ پرامن طریقے سے ختم ہوئی۔شوبھانگی پاٹل اور ستیہ جیت تانبے کے حمایتی افراد یہاں دیکھے گئے ۔شام چار بجے تمام ووٹرس کو اندر لیا گیا اور ساڑھے پانچ بجے تک پولنگ جاری رہی ۔ووٹرس نے انتظامیہ پریس سست روی کی بھی شکایت کی ۔
پولنگ کے دوران صبح دس بجے مہاوکاس اگھاڑی کی امیدوار شوبھانگی تائی پاٹل مالیگاؤں تشریف لائی اور بوتھ پر جائزہ لیا ۔انہوں نے جذباتی انداز میں ووٹر کا شکریہ ادا کیا ۔اسی طرح ستیہ جیت تانبے کے رشتہ دار اشوک تانبے بھی یہاں خیمہ زن رہے ۔مقامی امیدوار عرفان نادر بھی دن بھر یہاں موجود رہے ۔انہیں بھیج ووٹرس کا رجحان سمجھ میں آیا اور انہوں نے اپنے آپکو مطمئن بتایا ۔مالیگاؤں شہر میں پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے کو ملا کہ اس چناؤ میں مقابلہ ہوا اور شوبھانگی تائی پاٹل نے سخت فائٹ دینے کی کوشش کی ۔ووٹنگ فیصد میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔دوسری جانب کیمپ میں 38 فیصد اور دابھاڑی میں 50 فیصد ووٹنگ کے تناسب کی خبر موصول ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com