رحمانی 30 کے سی ای او فہد رحمانی کا 2 جنوری کو مہاراشٹر کے اساتذہ اور ماہرین تعلیم کیساتھ آن لائن خطاب
مالیگاؤں : یکم جنوری (پریس ریلیز) مہاراشٹر کے تمام اساتذۂ کرام و تعلیمی شخصیات اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے رحمانی 30 کے سی ای او فہد رحمانی 2 جنوری آن لائن خطاب کریں گے ۔یہ خطاب زوم میٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں انہوں نے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، اساتذہ اور طلباء سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اہم اور بامقصد میٹنگ میں شرکت کریں ۔موصوف نے اپیل کی ہے کہ رضائے الٰہی کے کلام کو پھیلانے میں ہماری مدد کریں، تاکہ بہت سے طلباء اس پروگرام میں شامل ہو کر اس سے مستفید ہو سکیں۔اسطرح کی تفصیلات ایک پریس ریلیز کے ذریعے تہذیب پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر شاکر شیخ سر نے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس زوم میٹنگ کے اسپیکر فہد رحمانی صاحب(سی ای او رحمانی 30) ہونگے ۔اس میٹنگ کے ایجنڈا میں اہم عنوانات میں ✓ رحمانی 30کا مقصد ✓ رحمانی 30 کے 2022-23 کے SSC طلبہ کو کیسے فائدہ پہنچاتا ہے۔ ✓ رحمانی30 کی اب تک کی کارکردگی ✓ اہلیت اور امتحانی مراکز۔ ✓ امتحان کا نمونہ۔ ✓ سوال و جواب کا سیشن۔ تاریخ: 02-جنوری-2022(پیر)وقت: شام 6:30 سے شام 7:30 IST
زوم میٹنگ:
https://us02web.zoom.us/j/87690450196?pwd=SXBPME4rUmMzVFlDY1JVYzZ6RlpEQT09
میٹنگ آئی ڈی: 876 9045 0196
پاس کوڈ: 250735
لہٰذا تعلیمی اداروں کے ذمہ داران و اساتذہ اور طلباء اس ایم اعلان پر توجہ دیں اور آپکی شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com