بلڈ انہ: دھاڑ میں دو روزہ تبلیغی اجتماع اختتام کا پذیر، لاکھوں فرزندان توحید کی شرکت
بلڈ آنہ : یکم جنوری (شیخ ناظم) بلڈ انہ ضلع کا تبلیغی اجتماع دھاڑ میں دو روزہ کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا ۔دھاڑ شہر میں تقریبًا بیس سال بعد ضلع کا تبلیغی اجتماع ہوا۔جس میں بلڈ انہ اکولا واشم امراوتی جالنہ جلگاؤں اورنگ آباد ضلعوں سے ہزاروں کے تعداد میں برادان اسلام نے شرکت کی۔ اجتماع کی تیاری ایک ماہ سے شروع تھی ۔ جس میں انتظامات وسیع پیمانے پر کیے گئے۔ اجتماع میں الگ الگ ضلع سے آئے علماء اکرام نے خطاب فرمایا۔ اجتماع میں ہونے والے بیانات کو سنے کے لیے ساؤنڈ اور قیام کے لیے شامیانے چاروں طرف لائٹ کا انتظام وضو خانہ طعام گاہ، طارت خانے بیت الخلا کے خاص انتظام کیے گئے تھے ۔اور ساتھ ساتھ تین سے چار جگہ گاڑیوں کے پارکنگ کا نظم کیا گیا تھا ۔اجتماع کے لیے دھاڑ شہر کے دینی سماجی و سیاسی ہر شعبے حیات سے منسلک افراد نے اپنی خدمات انجام دی ۔گاڑیوں کی پارکنگ اور ٹرافک کنٹرول کا انتہائی خاص انتظام ذمے داران نے والنٹیئر کی مدد سے انجام دیا جس کی وجہ سے آنے والے تمام اضلاع کے لوگوں کے اجتماع سے نکلنے میں آسانی ہوئی ۔دعا گوہ کے اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو پورے عالم کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنا ئے ۔اور اس کی برکت سے پورے عالم میں اور خصوصاً ہمارے ملک میں امن و سکون بھائی چارگی محبت عطا فرمائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com