ناسک ۔ سنر ہائی وے پر تین گاڑیوں میں خوفناک تصادم ، پانچ افراد ہلاک ، بس میں لگی آگ ، زخمیوں کو اسپتال روانہ کیا گیا
ناسک : 8 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک-سنر ہائی وے پر تین گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ جس کے سبب ایس ٹی بس میں آگ لگ گئی اس وجہ سے تین سے چار بائک سواروں زخمی ہوگئے ۔ اس حادثے میں چار سے پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حادثہ شندے پالے ٹول بوتھ کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتار ایس ٹی ڈرائیور نے بس پر سے کنٹرول کھو دیا اور بس کو چار پانچ سے گاڑیوں سے ٹکرا دیا۔ جس میں تقریبا پانچ بائیک سوار بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں ۔
اس تیز رفتار بس نے سامنے سے آنے والی ایک ایس ٹی بس کو بھی ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ چار سے پانچ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بس میں بھی آگ لگ گئی ہے۔ بس میں سوار کچھ مسافر شدید زخمی بھی ہوئے۔ اس وقت بس میں سوار مسافروں نے اپنی جان بچانے کے لیے بس کی ایمرجنسی کھڑکی سے باہر چھلانگ لگا دی۔
اس خوفناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی شہریوں کے ساتھ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ مقامی شہری بھی مدد کر رہے ہیں۔ بس میں پھنسے مسافروں کو مقامی لوگوں نے بحفاظت باہر نکالا۔ بس میں سوار زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com