نئی بستی آگ متاثرین کو سرکاری امداد دلانے کیلئے جنتادل سیکولر متحرک، مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں نائب تحصیلدار و پرانت آفیسر سے وفد کی ملاقات
مالیگاؤں :(پریس ریلیز) گذشتہ دنوں مولانا عبدالستار اعظمی نگر المعروف نئی بستی میں آگ کا سانحہ پیش آیا. 8 گھر تباہ و برباد ہوکر خاک میں مل گئے. روز اول سے جنتادل سیکولر لیڈران آگ متاثرین کے غم میں شریک رہتے ہوئے قانونی مدد کررہے ہیں. اسی سلسلے میں آج 8 دسمبر بروز جمعرات دوپہر 3 بجے ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں علی حسن، نبی حسن، محمد ارشد، نظیر خان، محمد سلیم، منور علی، محمد ایوب، باقر خان، اسرائیل اسو، عارف حسین پاپا، ابو شعیب نہالی، مسیح اللہ بیسٹ افراد پر مشتمل وفد کی ملاقات نائب تحصیلدار صاحب اور نائب پرانت آفیسر سے ہوئی. آگ متاثرین کی قیادت کر رہے ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے آفیسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ کے پنچ نامہ کی کاپی جلد سے جلد دی جائے اور آگ متاثرین کو سرکار کی جانب سے ملنے والی مالی امداد بھی جلد ملے. موصوف نے مزید کہا کہ مالی امداد کیلئے ریاستی سرکار کو ہم خط و کتابت کرے گے. آفیسران نے جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کے مطالبے پر عمل کرتے ہوئے پنچ نامے کی کاپی کل تک دینے کا وعدہ کئے ساتھ ہی مالی امداد کیلئے کاغذی کاروائی کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے جلد ہی سرکاری امداد آگ متاثرین کو ملے گا اس بات کا یقین دلائے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com