کنڑ رخشنا ویدک نامی تنظیم نے سنجئے راؤت کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، مہاراشٹر ۔ کرناٹک سرحدی تنازعہ طول پکڑ گیا


کنڑ رخشنا ویدک نامی تنظیم نے سنجئے راؤت کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، مہاراشٹر ۔ کرناٹک سرحدی تنازعہ طول پکڑ گیا 


ممبئی : 8 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی کے بیان کے بعد مہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان تنازع عروج پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ کنڑ رخشنا ویدیک نے اس تنازعہ کو مزید ہوا دی ہے۔ کچھ دن پہلے، انہوں نے بیلگام میں مہاراشٹر-کرناٹک سرحدی ٹول پوسٹ پر مہاراشٹر سے گزرنے والی بسوں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس کے بعد خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ کنڑ رخشنا ویدک نامی تنظیم نے سنجے راوت کو دھمکی دی ہے۔

 بدھ کو سنجے راوت کو دو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں اور یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ راوت کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ ذرائع کو ابتدائی اطلاع ملی ہے کہ سنجے راوت کو شندے گروپ لیڈر شمبھوراج دیسائی کی پریس کانفرنس کے بعد دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کنڑ رخشنا ویدیک نے یہ دھمکی آمیز کالیں کی تھیں۔

 شمبھوراج دیسائی نے بدھ 7 دسمبر کو شیوسینا کے ایم پی سنجے راوت کے کو ایک پریس کانفرنس میں شدید نشانہ بنایا ۔ وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے بارے میں راوت کے بیان پر شمبھوراج نے سنجے راوت پر تنقید کیا۔جبکہ سنجے راوت نے کہا کہ یہ حکومت کمزور ہے۔ اس کے بعد شمبھوراج دیسائی نے خبردار کیا کہ سنجے راوت اپنا منہ بند رکھیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس پریس کانفرنس کے بعد راوت کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے