قادری جامع مسجد سیلم پور میں آئمہ کرام کا اجلاس ، دہلی میں منعقد ہونے والی دو روزہ پیس کانفرنس کو کامیاب بنانے پر ہوا تبادلہ خیال
نئی دہلی15 دسمبر (پریس ریلیز) قادری مسجد سیلم پور میں مختلف ریاستوں کے کئی آئمہ کرام بشمول دہلی، پنجاب، آسام، بہار 22.12.22 کو کیدار ناتھ ساہنی آڈیٹوریم، سوک سینٹر میں ہونے والی بین الاقوامی امن کانفرنس کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ واضح رہے چیرمین دربار اہلسنت و آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام مولانا شیخ سید جاوید علی نقشبندی کے انتظامات اور قیادت سے اس اجلاس کو کامیاب بنایا گیا۔ تاہم اجلاس میں پچاس سے زائد ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مفتی اشفاق حسین قادری خطیب قادری مسجد و صدر آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام، شاستری پارک نئی دہلی نے بھی تمام وفود کا پرتپاک استقبال کیا۔یاد رہے اجلاس میں تمام شریک نمائندوں نے کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون کریں گے۔اس سلسلے میں ولڈ شہادا کونسل کے ذمہ داران نے کانفرنس میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کے لئے 8089928131،8089984977،فون نمبرات اور آن لائن لنکhttps://tinyurl.com/mus9saua جاری کیا
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com