راشننگ مسائل پر مثبت فیصلہ آئندہ دو تین یوم میں ہوگا، کیسری کارڈ ہولڈرس کو اناج فراہم کرنے کلکٹر کا تیقن
آصف شیخ کی ناسک میں کلکٹر و فوڈ سپلائی آفیسر سے میٹنگ ، عوامی فیصلہ نہ ہوا تو کلکٹر آفس کا گھیراؤ اٹل
مالیگاؤں : 15 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے کیسری کارڈ ہولڈرس کو اناج ،راکیل ،تیل شکر کا مطالبہ لیکر دھڑک مورچہ گزشتہ روز 12 دسمبر کو نکالا گیا اور انتباہ دیا گیا تھا کہ 25 دسمبر سے قبل فیصلہ نہیں کیا گیا تو پھر 26 دسمبر کو ناسک کلکٹر آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔این سی پی کے اس انتباہ کے بعد مقامی لیڈران شیخ رشید و آصف شیخ خاموش نہیں بیٹھے اور انہوں نے مالیگاؤں سے نکل کر ممبئی میں مہاراشٹر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اجیت دادا پوار سے ملاقات کر شکایت کی اور انصاف کا مطالبہ کیا ۔اور گزشتہ کل ہی مالیگاؤں کی سابق میئر طاہرہ شیخ ،اسلم انصاری ،شکیل بیگ نے بھی آن لائن میٹنگ میں جارحانہ تیور اختیار کرتے ہوئے کلکٹر کو انصاف کرنے کا مطالبہ کیا اور مالیگاؤں شہر کے 1 لاکھ 20 ہزار کیسری کارڈ ہولڈرس و انتیودئے کارڈ ہولڈرس کو اناج فراہم کروانے کا مطالبہ کیا ۔ان اس ضمن میں نمائندہ بیباک کو موصول تفصیلات کے مطابق ناسک ضلع کلکٹر نے این سی پی کے مقامی صدر آصف شیخ جو ممبئی میں خیمہ زن تھے کو فون کر کلکٹر آفس مدعو کیا ۔آصف شیخ نے ناسک میں کلکٹر سے ملاقات کی اس موقع پر ضلع کے فوڈ سپلائی افیسر بھی موجود تھے دونوں حکام کی موجودگی میں آصف شیخ نے پھر اپنا مطالبہ دھرایا اور جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔تب کلکٹر نے کہا کہ منترالیہ سطح پر سیکرٹری سے بات چیت کرتے ہوئے این سی پی کے مطالبہ کو قبول کرنے اور غریبوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کی جدوجہد جاری ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ دو تین روز میں خوش آئند فیصلہ ہوگا اور غریبوں کو اناج، تیل، شکر وغیرہ ملیگا ۔اگر غریبوں کے مطابق فیصلہ نہیں ہوا تو پھر کلکٹر آفس کا گھیراؤ اٹل رہیگا ۔اس وفد میں اسلم انصاری، شکیل جانی بیگ ،،نثار راشن والا و عبدالقویم سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔


0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com