مادلموہی ضلع پریشد اسکول میں جمہوری طرز پر الیکشن کا انعقاد


مادلموہی ضلع پریشد اسکول میں جمہوری طرز پر الیکشن کا انعقاد


بیڑ : 27 ڈسمبر ،  (نامہ نگار) ضلع کے گیورائی تعلقہ میں  واقع ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول مادلموہی میں ایک انوکھی سرگرمی لی گئی- اسکولی  سرپنچ اور نائب سرپنچ کے لیے پیر کے روز طلبا کے درمیان الیکشن کمیشن کی طرح انتخابات کا انعقاد کیا گیا   اور دوسرے دن انتخابات کی گنتی اور نتائج کا علان کیا گیا.
آج کے طلبہ کل کے شہری ہیں انہی سے سماج کی تشکیل ہونا ہے. حال ہی میں ضلع بھر میں گرام پنچایت کے انتخابات منعقد ہوئے- سبھی طرف ایک سیاسی ماحول بن چکا تھا. طلبہ کو بھی الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑنے اور ووٹ ڈالنے کی خواہش ہوئی اس لئے اسکول کے استاتذہ نے اس الیکشن کا انعقاد کیا اور طلبہ کو الیکشن کے بارے میں معلومات دی گئی.  
 اس الیکشن میں قریب %88 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ان انتخابات میں اسکول کے تمام طلبہ نے اپنا حق رائے دہی کا فرض انجام دیا اور جمہوری طریقہ پر اپنے لیڈروں کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر گاؤں کے وارنگے صاحب, کیندر پرمکھ گائیکواڑ صاحب اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر عتیق پٹھان, ہیڈ ماسٹر صاحبہ عطیہ باجی اور اساتذہ حضرات میں ماجد سر, سید رحیم, اور سہیل آفتاب موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے