جامعة الهدى ہائی اسکول میں قصص القرآن کوئز مسابقہ کا کامیاب انعقاد
مالیگاؤں : 27 دسمبر (پریس ریلیز) جامعة الهدى ہائی اسکول میں طلبہ کی ہمہ جہت ارتقاء کے لئے تعلیم وتعلم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ اسی ضمن میں جامعہ میں مختلف النوع مسابقات وپروگرامز کا انعقاد،نیز مختلف سطح کے مسابقات ،مقابلہ جات و پروگرامز میں طلبہ جامعہ کی شرکت کو یقینی بنایا جاتاہے۔
ہم نصابی سرگرمیوں کا ماخذ ومرکز قرآن مجید ہوتاہے۔اس کے ذریعہ طلبہ جامعہ کی قرآنی ذہن سازی کی جاتی ہے تاکہ وہ تادم آخر قرآن مجید کے سایہ میں اپنی زندگیوں کو گزاریں۔اسی سلسلہ کی اک اہم ترین کڑی جامعہ میں بین الدرجات *قصص القرآن کوئز* کا انعقاد رہا۔یہ کوئز بروز پیر بتاریخ 26دسمبر 2022 کو صبح 10:30 بجے ، مسجد جامعۃ الھدی گولڈن نگر مالیگاؤں میں منعقد ہوا۔تلاوتِ قرآن مجید وترجمہ سے مسابقہ کا آغاز ہوا۔پھر محترم رشیدی محمد یوسف ( پرنسپل جامعۃ الھدی ہائی اسکول ) نے افتتاحی کلمات اور مہمانوں کا استقبال فرمایا۔ مولانا اخترالاسلام ندوی (معلم جامعہ ) نے کوئز کے اصول وضوابط اور غرض وغایت پر روشنی ڈالی۔
بعدہ کوئز کی کاروائی نظامت محترم مزمل انصاری سر (معلم جامعہ) ، اختر الاسلام ندوی (معلم جامعہ) نے اور ٹیکنیکل امور مبشر انصاری سر (معلم جامعہ) نے انجام دیئے۔ جس میں طلبہ جامعہ نے نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ بھرپور تیاری سے مسابقہ کو کامیاب بنایا۔ یہ مسابقہ جامعہ میں پنجم تا نہم درجات کے دونوں ڈویژن کے مابین رہا۔ترتیب یہ رہی اک ماہ قبل مشارکین کو کوئز کتابیں دی گئی ۔مولانا اختر سلطان اصلاحی صاحب کی مرتب کردہ کتب سے استفادہ کیا گیا۔ پانچویں، چھٹی کے لئے حضرت یوسف علیہ السلام کوئز اور ساتویں،آٹھویں ،نویں کےلئے قصص القرآن کوئز رکھی گئی۔ کوئز ان کتب پر ہی مشتمل رہا۔
اس کے بعد معزز ذمہ داران ، اراکین سوسائٹی اورمہمانان کرام سے استفادہ کیا گیا۔ مولانا نعیم الظفر ندوی صاحب (نائب امام جامع مسجد مالیگاوں) ،فیروز احمداعظمی صاحب (صدر الہدی سوشل ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں) نے اپنے قیمتی تاثرات پیش فرمائےاور حافظ اخلاق احمد صاحب (امام مسجد حضرت جی) ،قاری رضوان احمد پریاگی صاحب اور سلیم دوست محمدصاحب نے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا ۔آخر میں شاہد اقبال صاحب( سیکرٹری الہدی سوشل ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں) نے خطبہ صدارت پیش فرمایا۔
مقررین نے کہا کہ قرآنی قصوں میں ہم تمام کے لئے تاقیامت عبرت ونصیحت ہے۔ ہماری کوشش رہیں گی کہ اس طرز کے قصص القرآن مسابقات کو اور بڑے پیمانے پر مختلف سطحوں پر کیا جائے تاکہ استفادہ وافادہ عام ہو۔
تمام نے طلبہ جامعہ کی ہمت افزائی فرماتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی پیشکش بہترین رہی نیز طلبہ کو تعلیم وتمام تعلیمی امور پر مزید توجہ مرکوز کرنا چاہیے اور ہمیشہ خوب سے خوب تر اور بہتر سے بہترین کی جانب کوشاں رہنا چاہئے۔ نیز پرنسپل صاحب و جمیع اسٹاف اور طلبہ جامعہ کو اس کامیاب مسابقہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ آخر میں قاری رضوان احمد پریاگی صاحب کی دعا پر مسابقہ کا اختتام عمل میں آیا۔ مولانا عبد العظیم فلاحی (معلم جامعہ) نے کلمات تشکر اور نظامت کے فرائض بحسن و خوبی ادا کئے۔
اس قصص القرآن کوئز کو کامیاب بنانے میں تمام کلاس ٹیچرز و جمیع اسٹاف نے بنیادی کردار ادا کیا۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہماری کوششوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com