مہاراشٹر کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسمبلی اور پارلیمنٹ چناؤ ایکساتھ ہونگے ، مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے کا دعویٰ


مہاراشٹر کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسمبلی اور پارلیمنٹ چناؤ ایکساتھ ہونگے ، مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے کا دعویٰ 



اورنگ آباد :28 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایک طرف جہاں ریاست میں سیاسی ماحول گرم ہے، وہیں بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے راؤ صاحب دانوے نے آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔  ریاست کے سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے راؤ صاحب دانوے نے دعویٰ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ ودھان سبھا انتخابات بھی کرائے جائیں گے۔ دانوے نے یہ بیان اورنگ آباد کے پھولمبری تعلقہ میں بی جے پی کے نومنتخب سرپنچ اور گرام پنچایت ممبران کی اعزازی تقریب میں دیا۔

 بی جے پی کے نومنتخب سرپنچ کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راؤ صاحب دانوے نے کہا کہ ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔  اس کے ساتھ ہی دانوے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی پیش رفت کی وجہ سے اورنگ آباد ضلع میں دیگر پارٹیوں کے لیڈر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔  تاہم دانوے کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ دانوے نے یہ بیان ایسے وقت دیا ہے جب پچھلے کئی دنوں سے وسط مدتی انتخابات کے چرچے ہو رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے