دل مانگے مور وزیر عبدالستار ہے چور... ، عبدالستار کو برطرف کیا جائے ، ناگپور اجلاس میں اپوزیشن کا مطالبہ


دل مانگے مور وزیر عبدالستار ہے چور... ، عبدالستار کو برطرف کیا جائے ، ناگپور اجلاس میں اپوزیشن کا مطالبہ



ناگپور: 28 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج ناگپور میں جاری سرمائی اجلاس میں مہاراشٹر کے وزیر عبدالستار شیخ پر انکی بچی کے ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ نام شامل اجانے کے بعد سے انکی مشکلیں بڑھتی چلی جارہی ہیں ۔اب انکے استعفیٰ کا زور دار مطالبہ کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں موصول تفصیلات کے مطابق ناگپور کے سنتری.. بھرشٹ ہے منتری،.. کسان پریشان ،عبدالستار کھاتے ہیں گوران … دل مانگے مور، عبدالستار ہے چور… غدار عبدالستار استعفیٰ دیں… عبدالستار کو برطرف کیا جائے… سنترے کی قیمت ملنی چاہیے، کپاس کی قیمت ملنی چاہیے… پلاٹ کھاتے ہوئے شرم نہیں آئی... اسطرح کے فلک شگاف نعروں کیساتھ مہا وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے نے ودھان بھون کی سیڑھیوں پر اترتے ہوئے لگائے۔ 

 سرمائی اجلاس کا آج آٹھواں دن ہے اور دیکھا گیا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے اب بھی وزیر عبدالستار کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف اجیت پوار اور امباداس دانوے کی قیادت میں ایم ایل اے ودھان بھون کی سیڑھیوں پر پہنچے اور ای ڈی حکومت کے خلاف بھی زوردار نعرے لگائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے