گجرات اسمبلی چناؤ : بی جے پی 138 سے زائد سیٹوں پر واضح اکثریت کی طرف گامزن ، کانگریس اور عآپ کو ناکامی کا سامنا


گجرات اسمبلی چناؤ : بی جے پی 138 سے زائد سیٹوں پر واضح اکثریت کی طرف گامزن ، کانگریس اور عآپ کو ناکامی کا سامنا 
  


احمد آباد : 8 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گجرات میں 182 سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بی جے پی ابتدائی مرحلے میں یک طرفہ برتری حاصل کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ بی جے پی 138 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس 33 سیٹوں پر آگے ہے۔ عام آدمی پارٹی 8 سیٹوں پر آگے ہے۔ اہم سیٹوں میں سے بی جے پی کی ریوابا جڈیجہ نے جام نگر سے برتری حاصل کی ہے۔ احمد آباد سے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل آگے ہیں۔ بی جے پی کے ہاردک پٹیل ویرمگام سے پیچھے ہیں۔ دھوراجی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار ڈاکٹر مہندر پاڈالیا نے باضابطہ طور پر جیت حاصل کی ہے۔حالانکہ 1985 میں کانگریس نے 149 نشستوں پر کامیابی حاصل کر گجرات میں اب تک کی سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ بنایا تھا لیکن آج کانگریس کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہیں اور کامیابی کے حدف سے کہیں پیچھے کانگریس پارٹی چل رہی ہیں اسکے برعکس یہ ریکارڈ بی جے پی اپنے نام کرنے جارہی ہیں ۔182 سیٹوں میں سے 138 سیٹوں پروگرام بی جے پی آگے چل رہی ہیں ۔

گجرات میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی صبح 8 بجے سے آدھا گھنٹہ پہلے کی گئی۔ اس کے بعد ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ اس بار ریاست میں دونوں مرحلوں میں 64.3 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ یہ پچھلی بار کے 69.2 فیصد سے تقریباً 5 فیصد کم ہے۔ گزشتہ پانچ میں سے تین انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوئی ہے اور ووٹ فیصد میں کمی کی وجہ سے کانگریس کو فائدہ ہوا ہے۔ تاہم، بی جے پی 2012 کے انتخابات میں ووٹروں کی تعداد میں 13 فیصد اضافے کے باوجود دو سیٹیں ہار گئی۔


چناؤ اپڈیٹ 

ویرمگام میں ہاردک پٹیل آپ کے امر سنگھ ٹھاکر سے پیچھے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی 135 سے 145 سیٹیں جیت لے گی۔

• موربی میں بی جے پی کے کانتی لال امروتیا آگے ہیں۔ اس نے موربی پل کی تباہی میں لوگوں کو بچانے کے لیے ماچو ندی میں چھلانگ لگا دی تھی ۔ ضلع کی موربی، ٹنکارا اور وانکانیر کی تینوں سیٹوں پر بی جے پی آگے ہے۔

• ریاستی وزیر تعلیم جیتو واگھانی بھاو نگر (مغربی) سے پیچھے ہیں۔

‏•عآپ AAP کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ایشودان گدھوی نے کھمبالیہ حلقے میں برتری حاصل کی ہے۔ یہاں بی جے پی دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

‏•عآپ AAP کے گوپال اٹالیہ سورت کے کٹرگم سے آگے ہیں۔ بی جے پی-کانگریس اور آپ کے درمیان تین طرفہ لڑائی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے