ریاست میں ایک اور سیاسی بھونچال کا اشارہ ، وزیر تعلیم دیپک کیسرکر کا سنسنی خیز دعوٰی


ریاست میں ایک اور سیاسی بھونچال کا اشارہ ، وزیر تعلیم دیپک کیسرکر کا سنسنی خیز دعوٰی 


راشٹروادی کانگریس پارٹی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ، اگر اجیت دادا پوار ہمارے ساتھ آجائیں تو ہمیں خوشی ہوگی 



ناگپور : 25 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) چھ ماہ قبل ایکناتھ شندے اور ان کے حمایتی ایم ایل ایز نے ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں جاری مہاوکاس اگھاڑی حکومت سے بغاوت کر کے مہاراشٹر میں سیاسی زلزلہ بپا کردیا تھا۔ اب سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا اس کے بعد ریاست کی سیاست میں ایک اور بھونچال آئے گا؟ اس سوال کی وجہ شندے گروپ کی جانب سے اجیت پوار کے متعلق میں دیا گیا بیان ہے۔ وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ اجیت پوار ہمارے ساتھ آجائیں تو خوشی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ این سی پی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے اور کچھ تو صم گم ہے جو سب کو معلوم ہیں دیپک کیسرکر کے اس دعوے نے سیاسی لوگوں کی نیند اڑا دی ہیں۔

 دیپکر کیسرکر نے کہا کہ اگر دادا ہم سب کے ساتھ آئیں تو خوشی ہوگی۔راشٹروادی کانگریس پارٹی میں اجیت دادا پوار کی بے قدری ہورہی ہیں ۔کیسرکر نے کہا کہ اگر کوئی بڑا لیڈر آئے گا تو اسے کوئی پسند نہیں کرے گا۔

 جب دیپک کیسرکر سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا۔ بی جے پی ایم ایل اے پروین پوٹے نے کہا تھا، ’’دادا، آپ کی ٹائمنگ تھوڑی غلط تھی، اگر صبح کی بجائے دوپہر ہوتی تو آج آپ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ہوتے‘‘۔

 دریں اثنا، سرمائی اجلاس میں این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل کی معطلی کے بعد اجیت پوار نے شرد پوار کو فون کرکے معلومات فراہم کیں۔چرچہ شروع ہو گئی ہیں کہ جینت پاٹل کی معطلی کے معاملے پر شرد پوار اجیت پوار سے ناراض ہیں۔ اجیت پوار کو اس معاملے پر جارحانہ موقف اختیار کرنا چاہیے تھا، لیکن انہوں نے ایوان میں معذرت کر لی۔ شرد پوار اس پر ناراض بتائے جاتے ہیں۔اجیت پوار نے تاہم اس بات کو مسترد کر دیا ہے کہ شرد پوار ناراض ہیں۔اتنا ہی نہیں انہوں نے اس معاملے میں میڈیا پر اپنا غصہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے