موسم ندی میں ملنے والی لاش کی شناخت ہوئی، 16 سالہ نوجوان اختر خان دس روز سے لاپتہ تھا
مالیگاؤں : 25 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ کل سنیچر کو شام میں موسم ندی میں ایک نوجوان کی نعش نظر آنے کے بعد اس کی تلاش اختر خان اسعد خان سے ہوئی ۔متوفی نوجوان کی عمر 16 سال، ساکن یتیم خانہ کے سامنے 60 فٹی روڈ بتایا گیا ۔اختر خان کے والد پیشہ سے ویلڈر ہیں ۔گھر میں ماں باپ، دو بھائی اور دو بہنوں کے ساتھ یہ متوفی نوجوان اختر خان بھی رہائش پذیر تھا لیکن گزشتہ ہفتہ 15 اور 16 دسمبر کو مالیگاؤں شہر کے اجتماع گاہ میں شرکت کیلئے گھر سے نکلا تھا اور آج تک واپس نہیں آیا ۔اسطرح کی تفصیلات شفیق اینٹی کرپشن نے اختر خان کی والدہ کے موصول فون کے بعد میڈیا نمائندوں کو دی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کل موسم ندی میں ایک نامعلوم نوجوان کی لاش ملی تب اس کا پتہ لگانے کیلئے سوشل میڈیا پر اطلاع دی گئی اور رات دیر گئے اس متوفی اختر خان کی والدہ کا فون شفیق اینٹی کرپشن سوشل ورکر کو موصول ہوا ۔تلاش بسیار کے بعد متوفی نوجوان کی شناخت ہوئی ۔ اطلاع شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ فجر بعد اہل خانہ قلعہ پولس کے ہمراہ دھولیہ سول ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ ہوئے ۔نعش کو واپس مالیگاؤں تجہیز و تکفین کیلئے لایا جارہا ہے ۔شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اس غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے سولہ سالہ نوجوان اختر خان اسعد خان کے اسطرح انتقال کرجانے سے اہل خانہ صدمہ میں ہیں۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔خیال رہے کہ اختر خان کے اہل خانہ نے تعلقہ پولس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کی تھی لیکن کسے پتہ تھا کہ اس نوجوان کی لاش موسم ندی میں ملے گی؟ ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com