ٹیچر اور گریجویٹ حلقہ کے انتخابات کا اعلان ، ناسک امراوتی، اورنگ آباد، ناگپور اور کوکن ڈویژن میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ
30 جنوری کو ووٹنگ، 2 فروری کو نتائج کا اعلان
نئی دہلی :29 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گریجویٹس اور ٹیچر حلقوں کے انتخابات کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ مہاراشٹر اور اتر پردیش کی قانون ساز کونسلوں کے دو سالہ انتخابات کا اعلان آج مرکزی الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیا ہے ۔ گریجویٹس اور اساتذہ کے حلقوں سے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے 05 ارکان جن میں دو گریجویٹ اور 03 ٹیچرس کی معیاد 7 فروری 2023 کو ختم ہورہی ہیں ۔اسی طرح اترپردیش کیلئے 03 ٹیچرس اور 2 گریجویٹ کے حلقوں سے اتر پردیش قانون ساز کونسل کے 05 ارکان کی میعاد 12 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔ بالترتیب اجلاس کے اراکین کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نئے انتخابات کرائیں جائیں گے ۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر (جنرل ایڈمنسٹریشن) انمیش مہاجن نے مطلع کیا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ناسک ڈویژن کے گریجویٹ حلقہ کے انتخابات کے پروگرام کا اعلان کیا ہے اور مذکورہ پروگرام کے مطابق ناسک ڈویژن میں مثالی ضابطہ اخلاق (ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ) نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ انتخابات آئندہ نئے سال میں 30 جنوری کو ہوں گے۔
مہاراشٹر ٹیچرس حلقہ انتخاب کے لیے ووٹنگ 30 جنوری کو ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 2 فروری کو ہوگی۔ ناسک امراوتی، اورنگ آباد، ناگپور اور کونکن ڈویژن کے اساتذہ کے حلقوں کے انتخابات نئے سال میں ہوں گے۔ ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com