اب عوام کی ووٹوں سے میئر کا انتخاب ہوگا ، حکومت کی سی اے جی کو سفارش
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی پرساد لاڈ کے سوال پر وزیر اعلیٰ کا جواب، سرپنچ، صدر بلدیہ اور میئر کا انتخاب بھی عوامی ووٹوں سے کیا جائے
ناگپور : 29 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے سیاسی منظر نامے پر ہر روز نئی نئی تصویر ابھر کر سامنے آرہی ہیں ۔کبھی ریاست میں سیاسی گھمسان کے تناظر میں ہو یا پھر ادھو ٹھاکرے و شندے گروپ میں ہو یا پھر او بی سی ریزرویشن کا معاملہ ہو یا مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے تین رکنی پینل سسٹم کا معاملہ ہو یا شندے فرنویس حکومت کے چار رکنی پینل سسٹم کا معاملہ ہو، غرض کہ مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال پر دن نئی بحث لیکر وارد ہوتی ہیں ۔اب خبر آرہی ہیں کہ مہاراشٹر کے لوکل باڈیز چناؤ جہاں میں عوام کی ووٹوں سے کارپوریٹرس و کونسلر منتخب ہوتے ہیں وہیں اب عوام کی ووٹوں سے میونسپل کارپوریشن کے میئر اورنگ میونسپلٹی کے صدر بلدیہ کا انتخاب بھی براہ راست ہوگا۔
ناگپور میں جاری مہاراشٹر کے سرمائی اجلاس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے پرساد لاڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ مہاراشٹر میں سرپنچ اور میونسپلٹی کے لیے صدر بلدیہ کا انتخاب براہ راست عوام کیا جائے اور میونسپل کارپوریشن کیلئے میئر کا انتخاب بھی عوامی ووٹوں کے ذریعے کیا جائے ۔پرساد لاڈ کے مطالبہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں سی اے جی کو سفارش کردی ہے ۔ تاکہ حکومت کو فیصلہ لینے کیلئے کچھ اہم نکات حاصل ہوسکے ۔اس موقع پر مہاراشٹر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پرساد لاڈ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے اور جہاں سرپنچ، صدر بلدیہ کا انتخاب عوام کی ووٹوں سے کیا جائے گا وہیں میئر کا انتخاب بھی عوامی ووٹوں سے کیا جائے گا ۔اور عوامی ووٹوں سے منتخب میئر کی معیاد پانچ سال کیلئے ہوگی ۔اس کیلئے حکومت CAG سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے اسمبلی میں جواب کے بعد ایک بار پھر مہاراشٹر کا سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ عوامی ووٹوں سے میئر کا انتخاب کرائے کیونکہ ممبئی میونسپل کارپوریشن پر بھارتیہ جنتا پارٹی اپنا اقتدار دیکھنا چاہتی ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں کیا اہم فیصلہ ہوتا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com