ڈاکٹر محمد مجاہد کی ایم پی ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی پر مہاراشٹر راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے استقبال
بیڑ : 20 دسمبر (پریس ریلیز) بیڑ شہر سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد مجاہد اسماعیل نے اس سال منعقدہ 𝚖𝚙𝚜𝚌 امتحان میں اسپیشل کیڈر نفسیات گروپ اے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ ڈاکٹرمجاہد نہ صرف بارہویں بلکہ ایم بی بی ایس میں بھی گولڈ میڈلسٹ رہ چکے ہیں۔ وہ ایک ماہر نفسیات بھی ہیں اور نشے سے پاک معاشرے کے لیے ایک ڈی ایڈکشن سینٹر قائم کر کے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
اس سال منعقدہ ایم پی ایس سی امتحان میں نفسیاتی اسپیشل کیڈر گروپ اے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مہاراشٹر راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن بیڑ کی جانب سے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر تنظیم کے ضلعی صدر شیخ ماجد احمد، ضلعی نائب صدر سید رضوان نور، ضلعی آرگنائزر نجیب سوداگر اور باگےکلیم الدین سر موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com