بارہ نومبر تشدد معاملہ : اجو لہسن والا اور امان بیگ کو 2 دنوں کی پولس تحویل، ایڈوکیٹ عارف شیخ کی عدالت میں پیروی
مالیگاؤں : 19 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) بارہ نومبر تشدد معاملہ میں کل بروز پیر کو گرفتار کئے گئے دونوں ملزمین اجو لہسن والا اور امان سراج بیگ کو آج 20 دسمبر بروز منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ جہاں ملزمین کی جانب سے ایڈوکیٹ عارف این شیخ نے پیروی کی ۔سٹی پولس اسٹیشن کی جانب سے شاہو جی نامی پی ایس آئی میڈم اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن کی جانب سے دیورے نامی پولس انسپکٹر نے عدالت میں بطور انکوائری آفیسر حاضری لگائی اور پولس تحویل میں اضافہ کا مطالبہ کیا لیکن دفاعی وکیل عارف شیخ نے مدلل بحث کی کہ ملزمان سے ایف آئی آر میں ریکوری کا کوئی ذکر نہیں ہے لہذا انہیں پولس تحویل نہ دی جائے بہرکیف عدالت نے اجو لہسن والا اور امان بیگ کو دو دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم سنایا ۔اسطرح کی اطلاع ایڈوکیٹ عارف شیخ نے نمائندہ بیباک کو دی ۔انہوں نے کہا کہ دفاعی وکلاء میں ایڈوکیٹ عارف شیخ ،ایڈوکیٹ اویس شیخ ،ایڈوکیٹ کنال نکم موجود تھے ۔
خیال رہے کہ سال گزشتہ 12 نومبر کو شان رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف پر امن مالیگاؤں بند کی کامیابی کے بعد پھوٹ پڑے مالیگاؤں تشدد معاملہ میں پولس کو کئی مطلوب نوجوانوں کی تلاش تھی ۔اس ضمن میں مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی جانب سے موصول تفصیلات کے مطابق شیخ اکرم شیخ عارف عرف اجو لہسن والا کو اپنا سوپر مارکیٹ اور امان سراج بیگ عرف ابو نامی شخص عائشہ نگر پولس اسٹیشن کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو کے اسکواڈ نے یہ کارروائی کی ۔ایڈوکیٹ عارف شیخ نے بتایا کہ اجو لہسن والا کو سٹی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 74 اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 76 میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com