پوار واڑی بریج تک خستہ حال مشرقی اقبال روڈ کی تعمیر فوری شروع کی جائے ورنہ سخت تحریک
مالیگاؤں : 27 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) فتح میدان سے مالیگاؤں ہائی اسکول تک اور مالیگاؤں ہائی اسکول سے پوڑ واڑی پل تک مشرقی اقبال روڈ انتہائی خراب اور خستہ حال ہے جس میں بڑے پیمانے پر گڑھے پڑے ہیں۔ مذکورہ سڑک سے متصل علاقوں میں بڑی تعداد میں اسکول ہیں اور وہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو، ان کے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین اور بزرگ شہری ان گڑھوں کے سبب راستے پر گر کر زخمی ہو رہے ہیں۔ بارش کے موسم میں دو پہیہ گاڑی چلانے والے، رکشہ ڈرائیور اور پیدل چلنے والے گندے پانی کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں اور سڑکوں کی خرابی کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بار بار تحریری اور زبانی اطلاع دینے کے باوجود میونسپل انتظامیہ کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اکثر اوقات انتظامیہ اس وقت تک جاگتی نظر نہیں آتی جب تک کوئی بڑا حادثہ اور جانی نقصان نہ ہو جائے۔اس لئے ہماری آپ سے گزارش ہے کہ انتظامیہ ایسے حادثے کا انتظار نہ کرے اور مذکورہ سڑک کی جلد از جلد تعمیر شروع کرے۔ بصورت دیگر علاقہ کے شہری احتجاج کریں گے اور اس کے نتائج کی مکمل ذمہ دار میونسپلٹی انتظامیہ پر ہوگی۔ اسے نوٹ کرلیا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ جمال ناصر گروپ نے مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر سے کیا ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com