کورونا ویکسن 'کووی شیلڈ' کے سیکنڈ ڈوز کی قلت، زائرن عمرہ کو شدید پریشانی ، انتظامیہ و لیڈران توجہ دیں


کورونا ویکسن 'کووی شیلڈ' کے سیکنڈ ڈوز کی قلت، زائرن عمرہ کو شدید پریشانی ، انتظامیہ و لیڈران توجہ دیں 


مالیگاؤں : 28 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)چین سمیت دیگر ممالک میں کورونا کے بڑھتے واقعات کے تناظر میں پوری دنیا میں تشویش بڑھ گئی ہیں وہیں عالمی سطح پر کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ایڈوائزری بھی جاری کردی ہیں اور بیداری کیلئے ماک ڈرل بھی کیا گیا ۔ایئر پورٹ پر آنے والے مسافروں کی جانچ کی جارہی ہیں ۔اسی سلسلے میں ہندوستان سے بیرون ممالک سفر کرنے والے زائرین کو بھی کورونا کے دونوں ڈوز لینا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔اس ضمن میں نمائندہ نے کارپوریشن کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے سے جب گفتگو کی تو موصوفہ نے بتایا کہ صرف 66 فیصد شہریان مالیگاؤں نے کورونا ویکسین لیا ہے ۔ابھی بھی ویکسینیشن جاری ہیں اور جو افراد ویکسن لینا چاہتے ہیں وہ کارپوریشن کے ہیلتھ سینٹر پر لے سکتے ہیں ۔دوسری جانب شہر سے کثیر تعداد میں عامتہ المسلمین عمرہ کیلئے روانہ ہورہے ہیں لیکن انہیں بھی دونوں ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ دینا لازمی قرار دیا جارہا ہے ۔اب جن افراد نے کورونا کی کوویکسن نامی کمپنی کا پہلا ڈوز لیا ہے اسے دوسرا ڈوز بھی اسی کمپنی کا لینا ہوگا اور یہ ویکسن دستیاب ہیں اسکی ٹیکہ کاری جاری ہیں ۔لیکن کو وی شیلڈ نامی کمپنی کا پہلا ڈوز مکمل کرنے والے افراد کیلئے دوسرا ڈوز دستیاب نہیں ہے ۔بڑی تعداد میں عمرہ کیلئے جانے والے زائرین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس ضمن میں جب سپنا ٹھاکرے سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہم فالو آپ لے رہے ہیں پورے مہاراشٹر میں کووی شیلڈ نامی کمپنی کی ویکسن کا دوسرا ڈوز دستیاب نہیں ہیں ۔اس کیلئے حکومتی سطح پر کوشش کی جائے گی ۔خیال رہے کہ کووی شیلڈ کی قلت کا انکشاف تب ہوا جب زائرین عمرہ جو پہلے ڈوز کے بعد اسی کمپنی کی ویکسن کا سیکنڈ ڈوز لینے کیلئے ہیتلھ سینٹر گئے ۔اب اس سلسلے میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اور کارپوریشن و ضلع انتظامیہ کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔کیونکہ ایئر پورٹ پر عمرہ زائرین کو ذہنی و جسمانی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ناقابل تحریر ہوتا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے