مالیگاؤں میونسپل کمشنر و پرشاشک بھالچندر گوساوی کی فوراً انکوائری کی جائے، اجیت دادا پوار و شہری ترقیات کے سیکرٹری سے شیخ رشید کی ملاقات و شکایت
ایک لاکھ 20 ہزار کیسری کارڈ ہولڈرس اناج فراہم کیا جائے ، فوڈ سپلائی وزیر رویندر چوہان کا سیکرٹری کو حکم ، مالیگاؤں میں 150 نئی آنگن واڑی شروع کرنے کا مطالبہ
شیخ رشید کی قیادت میں وفد کی ناگپور میں سیکرٹریز اور وزراء سے ملاقات و کامیاب نمائندگی
مالیگاؤں : 21 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بھالچندر گوساوی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہیں اور اتنا ہی نہیں انکے جو اختیارات ہیں اسے بھی آگے بڑھ کر غیر قانونی کام انجام دے رہیں ہیں ۔کمشنر کی من مانی و تانا شاہی سے کارپوریشن کے خزانے پر کروڑوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور مخصوص طریقہ سے لوٹ مار کی کوشش کی جارہی ہیں، اسطرح کے سنسنی خیز الزامات ثبوت کیساتھ آج ناگپور میں مہاراشٹر کے سیکرٹری برائے شہری ترقیات اور اپوزیشن لیڈر اجیت دادا پوار کو سابق رکن اسمبلی شیخ رشید کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کرتے ہوئے شکایتی مکتوب دیا ۔اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ کارپوریشن کمشنر و پرشاشک ٹھیکہ داری و کارپوریشن کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر غیر قانونی سرگرمیوں میں مبتلا ہیں جس سے کارپوریشن کے خزانے پر زبردست نقصان ہورہا ہے لہذا اس کمشنر کی انکوائری کی جائے اور ضابطہ کے تحت کارروائی کی جائے ۔اس موقع پر جہاں سیکرٹری برائے شہری ترقیات نے خاطر خواہ کارروائی کا تیقن دیا وہیں اپوزیشن لیڈر اجیت دادا پوار نے کمشنر کیخلاف مع ثبوت اسمبلی اجلاس میں توجہ طلب عنوان پیش کر کے انکوائری کرنے کیلئے آواز بلند کرنے کا تیقن شیخ رشید کو دیا ۔
اسی طرح شیخ رشید نے مکتوب دیتے ہوئے فوڈ سپلائی منسٹر رویندر چوہان سے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں قومی اناج اسکیم کے تحت جو کوٹہ دیا گیا ہے وہ ناکافی ہے ۔اس لئے یہ کوٹہ فوری طور پر بڑھایا جائے ۔تاکہ شہر کے ایک لاکھ 20 ہزار کیسری کارڈ ہولڈرس کو سرکاری اناج اسکیم سے اناج مل سکے ۔کیونکہ مالیگاؤں شہر آج بھی پاورلوم مزدوروں کا شہر ہے یہاں 67 فیصد عوام غریبی کی سطح کے نیچے زندگی بسر کررہی ہیں ۔جھونپڑ پٹی میں انسانی آبادی کثیر تعداد میں آباد ہیں اور وہ ایک لاکھ 20 ہزار خاندان سرکار کی راشن اناج اسکیم سے محروم ہیں اس لیے انہیں فوری طور پر اناج دیا جائے ۔جس پر وزیر رسد و خوراک نے محکمہ فوڈ سپلائی حکومت مہاراشٹر کے سیکرٹری کو تحریری طور پر اجازت دیتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے ایک لاکھ بیس ہزار خاندانوں کو راشن سے اناج جاری کرنے کا حکم دیا ۔
اس کے علاوہ شیخ رشید نے وفد کیساتھ مہاراشٹر کےخواتین و اطفال فلاح وبہبود کے وزیر (بال وکاس منتری) منگل پربھات لوڈھا سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں شہر کی کل آبادی گزشتہ 20 سالوں میں لاکھوں سے تجاوز کرگئی لیکن آنگن واڑی کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا لہذا آبادی کے لحاظ سے آنگن واڑی کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، مالیگاؤں شہر میں تقریباً 150 نئی آنگن واڑیوں کو شروع کیا جائے ۔شیخ رشید کے مطالبہ پر خواتین و اطفال فلاح وبہبود کے وزیر منگل پربھات لوڈھا نے جلد ہی نئی آنگن واڑی کو شروع کرنے کا تیقن دیا ۔اس وفد میں شیخ رشید ، شکیل جانی بیگ ،کارپوریٹر نندو ساونت ،عامر ملک، لطیف بھائی مصطفیٰ بھائی وغیرہ شامل تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com