سوا دو لاکھ روپے مالیت کا گٹکا و سپاری ضبط، ہر ڈی وائے ایس پی اسکواڈ کی کارروائی


سوا دو لاکھ روپے مالیت کا گٹکا و سپاری ضبط، ہر ڈی وائے ایس پی اسکواڈ کی کارروائی 




مالیگاؤں : 18 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں ہونے والے غیر قانونی کاروبار پر پولس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ہر دن کارروائی کی روداد منظر عام پر آرہی ہیں ۔ایک طرف گٹکا پان مصالحہ کی غیرت قانونی فروخت پر قدغن لگانے پولس انتظامیہ سختی سے عمل کررہی ہیں تو وہیں غنڈہ عناصر اب بھی بلا خوف و خطر عوام میں دہشت پھیلا کر تلوار بازی کا غیر قانونی مظاہرہ کررہے ہیں ان پر بھی پولیس سختی سے نمٹنے کی تیاری کررہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ناسک دیہی ضلع ایس پی شاہ امپ ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کے خصوصی اسکواڈ میں شامل پی ایس آئے سیلیش پاٹل ، پولس نائیک عمران سیّد ، پولس کانسٹیبل دنیش شیراوتے و پوارواڑی پولس اسٹیشن کے آفیسر و ملازمین نے 17 دسمبر کو ڈی واے ایس پی کو پوار واڑی پولس اسٹیشن حدود واقع جعفر نگر علاقے میں حلیمہ مسجد کے پیچھے سفید رنگ کے پترے کے شیڈ میں جاری ایک پاور لوم کارخانے میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گٹکا ضبط کیا۔

پولس ذرائع کے مطابق خفیہ خبر کی بنیاد پر خصوصی اسکواڈ نے شہر ڈی واے ایس پی کی رہنمائی میں یہ کارروائی انجام دیتے ہوئے عمران نامی شخص جس کا پورا نام معلوم نہیں ہے ۔یہ شخص غیر قانونی طور پر گٹکا اور پان مسالہ فروخت کرنے کے لیے ذخیرہ کر رہا تھا۔جس کی خبر ملنے کے بعد کاروائی کرتے ہوئے تقریباً سوا دو لاکھ (2 لاکھ 24 ہزار 4 سو روپے) مالیت کا گٹکا و پان مصالحہ ضبط کیا گیا ہے ۔ مذکورہ معاملے میں پوارواڑی پولیس نے متعلقہ شخص کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 328 ، 272 ، 273، 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔دیگر تحقیقات پوارواڑی پولیس کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے