ہائر ایجوکیشن کے وزیر کو پھر ملی سیاہی پھینکنے کی دھمکی، ایف آئی آر درج، بچاؤ کیلئے پایا شیرے پر فیس شیلڈ
پونہ : 18 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے وزیر و بی جے پی لیڈر چندرکانت پاٹل نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، مہاتما جیوتی با پھلے اور کرم ویر بھاؤ راؤ پاٹل کے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا۔ اس بیان کے بعد انہیں ہر سطح سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دریں اثناء چندرکانت پاٹل پر اس وقت سیاہی پھینکی گئی جب وہ ایک پروگرام کے لیے پمپری چنچواڑ آئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ایک بار پھر ان پر سیاہی پھینکنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
این سی پی کے سوشل میڈیا صدر وکاس لولے نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے دوبارہ ایسا کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اس سلسلے میں پونے اور پمپری چنچواڑ میں کیس درج کیا گیا ہے۔ اس دھمکی کے بعد چندرکانت پاٹل نے دوبارہ ہزیمت سے بچنے کے لیے اپنے چہرے پر فیس شیلڈ پہن کر پاوناتڈی میلے کے افتتاح میں شرکت کی۔ کیا چہرے پر ڈھال سیاہی کے خوف سے پہنی ہوئی ؟ایسا نہیں ہے میں خوفزدہ نہیں ہوں
سیاہی پھینکنے سے میرے کارکن اور پولیس بے چین ہیں ۔اسطرح کا اظہار بھی چندرکانت پاٹل نے کیا۔یہاں سانگوی میں پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن پاونا تڈی میلے کا افتتاح چندرکانت پاٹل نے کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com