اجیت دادا پوار سے شیخ رشید و آصف شیخ کی ملاقات ، کلکٹر و ڈی ایس او کی ناانصافی کیخلاف اسمبلی میں نمائندگی کا مطالبہ
راشننگ مسائل پر این سی پی آر پار کی لڑائی لڑے گی، 25 دسمبر کو ناسک کلکٹر آفس کا گھیراؤ اٹل
مالیگاؤں کی عوام کو انصاف دلانے کیلئے ایوان اسمبلی میں انتظامیہ سے باز پرس کی جائے گی :اجیت دادا پوار
مالیگاؤں : (14 دسمبر) راشننگ مسائل کو لیکر مالیگاؤں شہر میں ہزاروں کی تعداد میں عوام گزشتہ 12 دسمبر کو سڑکوں پر نکلی اور اپنے جائز حقوق کیلئے ایڈیشنل کلکٹر و پرانت آفیسر کو مطالباتی میمورنڈم شیخ رشید و آصف آصف شیخ کی قیادت میں دیا گیا۔اگر سرکار نے ہمارے مطالبات کی یکسوئی نہیں کی تو پھر ہم 26 دسمبر کو ہر حال میں کلکٹر آفس کا گھیراؤ کریں گے ۔اسطرح کی تفصیلات آج ممبئی میں مہاراشٹر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے شیخ رشید و آصف شیخ نے کیا ۔شیخ لیڈران نے اجیت دادا پوار کو بتایا کہ مالیگاؤں فوڈ سپلائی آفیسران اور پرانت و کلکٹر کی جانب سے مالیگاوں شہر کے تقریبا دیڑھ لاکھ خاندان کو سرکاری اناج اسکیم سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ہم نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کیاری کارڈ ہولڈرس کو اناج دیا جائے، تیل، شکر ،راکیل دیا جائے، اباد کے لحاظ سے 200 نئی راشن دکانوں کو جاری کیا جائے،راشن کارڈ پر نئے ناموں کا اندراج کیا جائے جن کے راشن کارڈ خراب ہوگئے ہیں انہیں فوری نئے کارڈ بنا کر دیا جائے وغیرہ راشننگ مسائل پر ہم نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔اس موقع پر شیخ رشید و آصف شیخ نے اجیت دادا پوار کو مالیگاؤں سے نکالے گئے دھڑک مورچہ کہ تفصیلات و مطالبات بتائے اور کہا کہ آپ مالیگاؤں شہر کی تمام عوام کی نمائندگی اسمبلی میں کریں اور بتائیں کہ یہاں سرکاری اناج اسکیم سے لاکھوں لوگ محروم ہیں کیوں، اسکا خلاصہ بھی طلب کیا جائے ۔اس پر اجیت دادا پوار نے تیقن دیا کہ ناگپور اسمبلی اجلاس آئندہ ہفتہ شروع ہورہا ہے میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے ہر ممکن کوشش کروں گا اور سرکاری انتظامیہ سے باز پرس کروں گا کہ کیوں مالیگاؤں کی عوام کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہیں؟ اسکا جواب دیا جائے اور جلد از جلد مالیگاؤں کی عوام کو راشن دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی عوام کو انصاف دلانے کیلئے میں ہر ممکن کوشش کروں گا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com