کارپوریشن چناؤ سے قبل سے حیرت انگیز انکشاف ، تقریباً ایک لاکھ ووٹرز کی تصاویر میں مشابہت
اورنگ آباد ضلع میں ایک جیسے چہرے والے ووٹرس کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ، الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی تحقیقات
اورنگ آباد : 14 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)ریاست مہاراشٹر میں اس وقت ضلع پریشد، کارپوریشن ،میونسپلٹی اور پنچایت سمیتیوں کے عام انتخابات کی تیار چل رہی ہیں ۔ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ اورنگ آباد میں انتخابات کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر ووٹر رجسٹریشن پروگرام کا ایک مختصر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سرگرمی کے دوران 1 لاکھ 223 ووٹرس کے چہروں میں مشابہت پائی گئی ہیں۔ ان کی ایک ہی تصویر لیکن مختلف نام پائے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں سامنے آئے ہیں۔ اس لیے یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ 1 لاکھ 223 ووٹروں کے چہرے واقعی ایک جیسے ہیں یا انتظامیہ کے کام میں ابہام ہے۔
کمیشن کے ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ ان ووٹر لسٹوں میں ایک لاکھ سے زیادہ چہرے ایک جیسے ہیں۔ کمیشن کے حکام کے مطابق کچھ چہرے جڑواں ہونے کی وجہ سے ایک جیسے ہیں جب کہ کچھ کے چہرے دھندلے ہیں۔ ایسا اس لیے ہوا ہے کہ کچھ لوگوں نے پچھلی جگہ پر اپنی رجسٹریشن منسوخ کیے بغیر نئی جگہ پر رجسٹریشن کرائی ہے۔ کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ کچھ ووٹر شناختی کارڈز پر کسی اور کی تصویر چسپاں تھی۔
ووٹر لسٹ کی تصدیق میں ملتے جلتے چہروں والے ایک لاکھ سے زائد شہریوں کے ووٹر شناختی کارڈ سامنے آئے ہیں۔ ایک جیسے چہروں والے تمام شہریوں سے BLO کے ذریعے کراس ویری فیکیشن ہونگے اسطرح کی تفصیلات الیکشن انچارج و ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر بھرت کدم نے دیا۔
کس تعلقہ میں کتنے ملتے جلتے چہرے ہیں؟
اورنگ آباد -12,830،
اورنگ آباد اورنگ آباد ویسٹ – 15,247
اورنگ آباد ایسٹ – 15,231
پھولمبری – 13,745
کنڑ - 8695
سلوڈ-9731
ویجاپور -6981
گنگاپور – 12,561
پیٹھن - 7218
دوسری جانب قریب قریب یہ صورت حال مالیگاؤں سمیت ناسک آور ممبئی کے علاقوں میں بھی برقرار ہے ۔مقامی الیکشن محکمہ بالخصوص مالیگاؤں شہر کے پرانت آفیسر ڈاکٹر شرما ووٹر لسٹ کو شفاف کرنے کی مہم چلا رہے ہیں ۔موصوف اصل ووٹرس کو ہی ووٹر لسٹ میں شامل رکھنے کیلئے بی ایل اوز کو ہدایات دے رہے ہیں اور کسی کے ساتھ زوردار احتجاج زبردستی نہ ہوسکے اسکا بھی دھیان دیا جارہا ہے ۔گزشتہ سال مالیگاؤں شہر میں تقریبا 8000 ہزار بوگس ووٹرس کی جانچ کر ناموں کو حذف کرنے کا مطالبہ بھی این سی پی کے صدر آصف شیخ رشید کی جانب سے کیا گیا تھا ۔اس دروان معلومات حاصل ہوئی تھی کہ تقریباً 25 ہزار سے زائد ناموں کو فہرست سے حذف کردیا گیا ہے ۔مالیگاؤں شہر میں مذکورہ کام الیکشن محکمہ تیشہ سے کررہا ہے لیکن دوسرے شہروں میں اب یہ معاملہ اجاگر ہورہا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com