کارپوریشن چناؤ: تین رکنی پینل سسٹم پر سپریم کورٹ کا 'اسٹیٹس کو' ، آئندہ سماعت 17 جنوری کو


کارپوریشن چناؤ: تین رکنی پینل سسٹم پر سپریم کورٹ کا 'اسٹیٹس کو' ، آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہوگی 


کارپوریشن چناؤ میں مزید تاخیر ، چناؤ اپریل مئی میں ہونے کا امکان 



ممبئی : 13 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کارپوریشن چناؤ کو لیکر آج سپریم کورٹ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں چار رکنی اور تین رکنی وارڈ پینل سسٹم کو لیکر سماعت ہوئی ۔تقریباً آدھا گھنٹہ سماعت کے دوران کافی بحث و مباحثہ ہوا ۔سابقہ مہا وکاس اگھاڑی سرکار کے فیصلے اور موجودہ سرکار کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے دونوں فریقین کی دلیل کورونا سنا،وکلاء نے اپنے اپنے طرز پر بحث میں حصہ لیا ۔اس دوران کورٹ نے کوئی فیصلہ سنانے کی بجائے ریمارک دیتے ہوئے کہا کہ 17 جنوری 2023 تک مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے سابقہ فیصلہ کو فوری کالعدم نہیں قرار دیا جاسکتا اور نہ ہی موجودہ سرکار کے فیصلے کو قبول کیا جاسکتا ہے ۔لہذا جب تک سماعت اور دلیل مکمل نہیں ہوجاتی سپریم کورٹ اس بارے میں موجودہ سرکار اور الیکشن محکمہ کو حکم دیتا ہے کہ آئندہ 17 جنوری تک کوئی کارروائی نہ کی جائے بلکہ مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے تین رکنی پینل سسٹم کو 17 جنوری تک برقرار رکھا جائے تب تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کی جائے ۔سپریم کورٹ نے مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے فیصلے کو جیسا تھا ویسا یعنی 'اسٹیٹس کو' دیا ہے ۔کورٹ نے آئندہ سماعت 17 جنوری کو کرنے کا حکم دیا ہے ۔

منترالیہ ذرائع سے نمائندہ بیباک کو موصول اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن اور مہاراشٹر سرکار کو کورٹ کی جانب سے اسٹیٹس کو پر عمل کرنا لازمی ہوگا ۔کورٹ نے مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے سابقہ فیصلے تین رکنی پینل سسٹم کو 17 جنوری تک برقرار رکھا ہے ۔آئندہ سماعت پر ہی کورٹ کے ذریعے خلاصہ ہوگا ۔خیال رہے کہ مہاوکاس اگھاڑی سرکار نے تین رکنی پینل سسٹم کو منظوری دی تھی لیکن اقتدار کی تبدیلی کے بعد شندے فرنویس سرکار نے چار رکنی پینل سسٹم سے الیکشن کروانے کو منظوری دی ہے ۔اس پر کورٹ نے فی الحال اسٹیٹس کو نافذ کردیا ہے ۔اب مہاراشٹر لوکل باڈیز چناؤ کب ہونگے؟ اب دو ماہ بعد یہ کہنا ہوسکے گا ۔تب تک سرکاری و سیاسی سطح پر جاری سرگرمیاں معطل کردی گئی ہے ۔ایک بار پھر کارپوریشن چناؤ میں تاخیر ہوگی ۔اگر جنوری میں فیصلہ ہوجاتا ہے تو پھر اپریل مئی میں الیکشن ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے