چندر کانت دادا پاٹل کیخلاف پولس میں شکایت ، متنازعہ بیان پر اورنگ آباد میں احتجاجی مظاہرہ



چندر کانت دادا پاٹل کیخلاف پولس میں شکایت ، متنازعہ بیان پر اورنگ آباد میں احتجاجی مظاہرہ 




اورنگ آباد : 9 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاتما پھولے، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور کرمویر بھاؤ راؤ پاٹل بھیک مانگ کر اسکول چلاتے تھے۔ اسطرح کا بیان دینے والے بی جے پی لیڈر چندرکانت پاٹل کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اورنگ آباد شہر میں سٹی کانگریس، ریپبلکن سینا نے چندرکانت پاٹل کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

 
 چندرکانت پاٹل کے خلاف اورنگ آباد شہر کے ویدانتا نگر پولیس اسٹیشن میں عظیم شخصیات کی توہین کرنے کے الزام میں شکایت درج کی گئی ہے۔ ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وجے واہول، مکیش کھوتکر، نریش ورتھے، وشال ہیوارالے، بھیمسین پاٹیکر، شبھم ہیوارالے، منیش نارواڑے، سچن بھوئیگل اور بھیم سینک موجود تھے۔


 چندرکانت پاٹل کی وضاحت
 اسکول شروع کرنے کے لیے حکومتی سبسڈی پر انحصار کیوں؟ مہاتما پھولے، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، کرماویر بھاؤ راؤ پاٹل نے اسکول شروع کرنے کیلئے بھیک مانگی۔ اس طرح کا چندرکانت پاٹل نے ایک متنازعہ بیان دیا جس پر تنازعہ شروع ہوتے ہی چندرکانت پاٹل نے اپنے بیان کے حوالے سے وضاحت دی ہے۔

 اس دوران انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے سے مراد ، یہ ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم نے یہ ادارہ بھیک مانگ کرنے کھڑا کیا ہے بطور محاورہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بھاؤ راؤ پاٹل اناج جمع کیا کرتے تھے؟ مشہور کہاوت ہے کہ میں نے بھیک مانگ کر اپنا ادارہ کھڑا کیا۔چندر کانت پاٹل نے کہا کہ میں نے کیا غلط کہا؟ اس کے برعکس میں نے صرف انکے کے آدرش کے اظہار کے لیے بات کی، لیکن مخالفین شور مچا رہے ہیں ۔ اب مجھے بھی اشاروں کی زبان سیکھنی ہے، لیکن اس میں بھی مشکلات ہیں۔ چندرکانت پاٹل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی کام نہیں بچا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے