گرانٹ کیلئے اساتذہ حکومت کے سہارے نہ رہیں ،مہاتما پھلے ، شاہو، امبیڈکر نے اسکول شروع کرنے کیلئے بھیک مانگی تھی ، بی جے پی وزیر چندرکانت دادا پاٹل کا متنازعہ بیان
پاٹل نے تینوں عظیم شخصیات اور اساتذہ کی توہین کی ہے این سی پی لیڈر امول مٹکری کی تنقید ، نان گرانٹ اساتذہ نے پاٹل کی مذمت کی
پیٹھن :9 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر کے اعلی اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندرکانت دادا پاٹل نے جمعہ کو پیٹھن میں منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مختلف امور پر روشنی ڈالی۔ چندرکانت پاٹل نے کہا کہ کرماویر بھاؤ راؤ پاٹل، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما پھلے نے طلباء کے لیے اسکول شروع کیے تھے۔ اس وقت انہوں نے اسکول شروع کرنے کیلئے بھیک مانگی تھی۔
چندرکانت پاٹل نے اسکولوں کو دی جانے والی گرانٹس کے بارے میں عظیم انسانوں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بیان دیا ہے۔ چندرکانت پاٹل نے کہا، کرم ویر بھاؤ راؤ پاٹل نے اسکول شروع کیے تھے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما جوتی راؤ پھلے نے بھی اسکول شروع کیے تھے۔ حکومت نے انہیں اسکول شروع کرنے کے لیے گرانٹ نہ دی تو انہوں نے عوام سے بھیک مانگی۔ ان دنوں لوگ 10 روپے دیتے تھے۔ اب ایسے لوگ ہیں جو 10-10 کروڑ روپے ادا کر رہے ہیں۔
این سی پی ایم ایل اے امول مٹکری نے چندرکانت دادا پاٹل کے 'بھیک مانگنے' کے الفاظ پر اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے پاٹل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ امول مٹکری نے کہا کہ چندرکانت پاٹل نے ایک بار پھر دکھایا ہے کہ بی جے پی میں باتونی ہیرو ہیں۔ کرماویر بھاؤ راؤ پاٹل، مہاتما پھلے ، ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر نے عوامی اندراج اور عوامی شرکت کے ذریعے اسکول قائم کیے تھے۔ ان عظیم انسانوں نے اسکولوں کے لیے بھی اپنا پیسہ خرچ کیا۔ انہوں نے کبھی بھیک نہیں مانگی۔ امول مٹکری نے کہا کہ چندرکانت پاٹل نے تینوں عظیم شخصیات کو بھکاری کہہ کر ان کی توہین کی ہے۔
دوسری جانب مہاراشٹر کے 60 ہزار نان گرانٹ اساتذہ چندرکانت دادا پاٹل کے بیان سے ناراض ہوگئے ہیں ۔اساتذہ نے پاٹل کے بیان کی کڑی الفاظ میں مذمت کی ہیں ۔اساتذہ کی تنظیموں نے بھی چندرکانت دادا پاٹل کو ایک بار آئینہ دیکھ لینے کی صلاح دی ہیں اور کہا کہ آپ عوام کے آگے ہاتھ پھیلا کر کرسی ملنے کے بعد سب کچھ بھول گئے ہو۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com