عصری تعلیم گاہوں میں دینی ماحول پروان چڑھنا ادارہ امتحان دینیات کا اہم مقصد ،30 ہزار طلباء کی شرکت


عصری تعلیم گاہوں میں دینی ماحول پروان چڑھنا ادارہ امتحان دینیات کا اہم مقصد ،


مہاراشٹر بھر میں امتحانِ دینیات کا انعقاد، مراٹھواڑہ، ودربھ ،خاندیش سمیت ریاست سے 30 ہزار طلباء کی شرکت


مالیگاؤں : 25 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر میں آج ادارہ امتحان دینیات معہد ملت کے زیر اہتمام مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی سرپرستی میں دینیات کے امتحانات کا انعقاد بحسن خوبی عمل میں آیا ۔مالیگاؤں شہر سمیت مہاراشٹر کے عصری تعلیم گاہوں میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی ۔مالیگاؤں شہر سے تقریبا 20 ہزار طالبان علم نے اس امتحان میں شرکت کی جبکہ پورے مہاراشٹر سے 30 ہزار طلباء شریک امتحان رہے ۔اسطرح کی تفصیلات مولانا عمرین محفوظ رحمانی کے توسط سے مولانا عابد ملی ندوی نے نمائندہ بیباک کو دی ۔

موصوف نے مالیگاؤں ہائی اسکول میں جاری امتحانی مرکز پر وزٹ کر حالات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر اسکول لذا کے ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر، سپر وائزر اشفاق جعفر سر، انچارج اساتذہ میں جمال ناصر سر اور حافظ فرقان عابد سر نے امتحان کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔

یہاں مولانا عابد ملی نے بتایا کہ ادارہ امتحان دینیات کا اہم مقصد عصری علوم کی درسگاہوں میں دینی تعلیم کو عام کرنا ہے تاکہ طالبان علم عصری علوم کیساتھ ساتھ دینی علوم میں بھی ماہر رہیں اور انہیں مکمل دینی ماحول حاصل ہوتا رہے ۔طلباء میں دینی ماحول پروان چڑھنے کے مقصد سے دینیات کے امتحانات کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے ۔مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے اورنگ آباد، پرلی، بیڑ ،جنتور ،پربھنی ،خاندیش میں دھولیہ، جلگاؤں اضلاع ،ناسک احمد نگر، ناگپور، کامٹی ،ودربھ کے علاقوں سے ہزاروں طلباء شریک امتحان رہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے