سپریم کورٹ میں 11 اسامیوں پر بھرتی ، بی ایس سی، ایم ایس سی، بی سی اے، ایم سی اے قابلیت یافتہ امیدوار 31 دسمبر تک عریضہ کریں


سپریم کورٹ میں 11 اسامیوں پر بھرتی ، بی ایس سی، ایم ایس سی، بی سی اے، ایم سی اے قابلیت یافتہ امیدوار 31 دسمبر تک عریضہ کریں



نئی دہلی : 25 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سپریم کورٹ آف انڈیا میں اسسٹنٹ کی آسامیوں کے لیے بھرتی کی جارہی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ بھرتی مستقل (پرمننٹ) بنیادوں پر کی جائے گی۔ اہل امیدوار ان پوسٹوں پر درخواست بھیجنا چاہتے ہیں وہ آف لائن موڈ کے ذریعے درخواست بھیج سکتے ہیں۔امیدوار پوسٹ آفس کے ذریعے یا ذاتی طورپر درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کی سہولت کے لیے، درخواست سے متعلق تمام اہم معلومات جیسے درخواست کا عمل، درخواست کی فیس، انتخاب کا عمل، درخواست کی آخری تاریخ وغیرہ تفصیلات دی جارہی ہیں ۔

 سپریم کورٹ میں کی جارہی خالی اسامیوں پر بھرتی کے متعلق اہم معلومات یہ ہے کہ  سپریم کورٹ میں اسٹنٹ (عدالتی معاون)کی 11 پوسٹ پر تقرری کی جارہی ہیں ۔اس عہدہ کیلئے  تنخواہ/پے اسکیل 44,900 روپے سے 1,42,400 روپے تک متعین رہے گی۔ملازمت کا مقام سپریم کورٹ نئی دہلی ہے ۔عریضہ کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے ۔عریضہ کرنے کا طریقہ آف لائن موڈ ہے ۔اس سرکاری ویب سائٹ سے اپلیکیشن فارم ڈاؤن لوڈ کر اسے بھرنا ہے اور پوسٹ آفس کے ذریعے دیئے گئے پتہ پر روانہ کرنا ہوگا ۔
سرکاری ویب سائٹ
 main.sci.gov.in

 درخواست دینے کی آخری تاریخ: 31 دسمبر 2022 ہے ۔


  تعلیمی قابلیت

 بی سی اے فرسٹ کلاس، بی ایس سی کمپیوٹر سائنس فرسٹ کلاس، ایم سی اے یا ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس، بی ای کمپیوٹر، بی ٹیک کمپیوٹر کی تعلیم رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔ درخواست کی فیس یا بھرتی بلامعاوضہ کی جائے گی۔عمر کی حد کم از کم عمر: 18 سال
 زیادہ سے زیادہ عمر: 30 سال
رہنا چاہیے ۔

 درخواست کیسے دیں

 ان آسامیوں کے لیے آف لائن درخواستیں بھیجنی ہوں گی۔
 سب سے پہلے اوپر دی گئی ویب سائٹ سے اپنا درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ درخواست فارم میں مکمل معلومات پُر کریں اور درخواست فارم کے ساتھ متعلقہ دستاویزات منسلک کریں۔ درخواست پر مشتمل لفافے پر "Application For the post……" لکھا ہوا ہونا چاہیے۔
 بھرا ہوا درخواست فارم بذریعہ ڈاک "سپریم کورٹ آف انڈیا، تلک مارگ، نئی دہلی-110001" پر بھیجیں۔

 انتخاب کا عمل

 امیدواروں کا انتخاب درج ذیل بنیادوں پر کیا جائے گا۔
 1. تحریری امتحان
 2. آبجیکٹیو ٹائپ ٹیکنیکل اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ
 3. عملی قابلیت ٹیسٹ
 4. انٹرویو ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے