سنجے راوت اِز بیک ، بالآخر درخواست ضمانت منظور ، ٹھاکرے کی توپ پھر سے چلے گی


سنجے راوت اِز بیک ، بالآخر درخواست ضمانت منظور ، ٹھاکرے کی توپ پھر سے چلے گی 


ممبئی : 9 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پترا چال بدعنوانی کیس میں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی درخواست ضمانت پر آج ایک بار پھر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ اس معاملے میں پروین راوت اور سنجے راوت دونوں کی ضمانت کی درخواست پر آج فیصلہ کیا گیا ہے۔ سنجے راوت کی ضمانت کی درخواست بالآخر منظور کر لی گئی ہے۔

 سنجے راوت کو ای ڈی نے جون کے مہینے میں گوریگاؤں پترا چال اسکام کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد راوت کو عدالت نے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ راوت کو آرتھر روڈ جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ راوت کو ایک بار پھر پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں ای ڈی نے پچھلی سماعت میں تحریری جواب داخل کیا تھا۔
 شیوسینا کے کارکنوں کی بڑی تعداد آج عدالت میں موجود تھی۔عدالت میں اتنی خاموشی تھی کہ بہت زیادہ ہجوم ہونے کے باوجود آپ آواز بآسانی سن سکتے تھے۔ سب کی نظریں جج ایم جی۔ دیش پانڈے پر تھی کہ آیا معزز جج کیا نتیجہ دیتے ہیں ۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے انتظار کے بعد جج دیش پانڈے نے سنجے راوت کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ادھو بالا صاحب ٹھاکرے شیو سینا کی توپ پھر سے چلے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے