آئی پی ایس نلیش تانبے کی مالیگاوں میں بطور ایڈیشنل ایس پی تقرری ، چندرکانت کھانڈوی کا تبادلہ


آئی پی ایس نلیش تانبے کی مالیگاوں میں بطور ایڈیشنل ایس پی تقرری ، چندرکانت کھانڈوی کا تبادلہ 


مالیگاؤں : 7 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے پانچ آئی پی ایس عہدوں پر آج تقرری کا فرمان جاری کیا گیا ہے ۔ان میں مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی کی جگہ پر نئے آفیسر آئی پی ایس نیلیش تامبے کی تقرری کی گئی ہے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق نلیش تانبے رائے گڑھ کے مہاڈ میں ڈی وائی ایس پی کی خدمات انجام دے رہے تھے کو مالیگاؤں کا ایڈیشنل ایس پی بنایا گیا ہے۔موصوف ان 5 ڈی وائی ایس پی میں شامل ہیں جنہیں ایڈیشنل ایس پی کے عہدے پر تقرری دی گئی ہیں۔ ان پانچ ڈی وائی ایس پی میں ستارہ، ڈی وائی ایس پی پربھنی، ڈی وائی ایس پی جلگاؤں اور ڈی وائی ایس پی ہنگولی کو ترقی دی گئی ہے۔اب مالیگاؤں شہر میں ڈی وائے ایس پی ،ضلع ایس پی آئی پی ایس تقرر ہوچکے ہیں اب ایڈیشنل ایس پی بھی آئی پی ایس ہونگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے