گرانٹ کا فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے، سرکار سنجیدہ ہے :اساتذہ احتجاج ختم کریں :وزیر تعلیم


گرانٹ کا فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے، سرکار سنجیدہ ہے :اساتذہ احتجاج ختم کریں :وزیر تعلیم 


   شکشک سمنوئے مہا سنگھ احتجاج ختم کرنے تیار نہیں، اساتذہ و ہیڈ ماسٹر سے تنظیموں کی اپیل 


 ممبئی : 3 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) حکومت اعلان شدہ اسکولوں میں اساتذہ کی ترتیب وار گرانٹ کے زیر التوا مسئلے کو حل کرنے کیلئے مثبت اور سنجیدہ ہے۔ اسطرح کا اظہار اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے اساتذہ کی تنظیموں کے نمائندوں سے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو اس بارے میں تفصیلی جانکاری دی جائے گی اور وزیر اعلیٰ 15 نومبر کو گرانٹ کے متعلق فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کریں گے۔  اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اساتذہ سے جاری احتجاج کو روکنے کی اپیل کی۔

 اسکولی تعلیم کے وزیر کیسرکر نے  وزارت میں متعلقہ اساتذہ کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جو ٹیچرس کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعہ اس مطالبہ کے لئے احتجاج کررہے ہیں کہ اجرت سبسڈی فارمولہ (پرچلت گرانٹ سسٹم) کو پہلے کی طرح نافذ کیا جائے۔  اس میٹنگ میں اس موضوع سے متعلق اب تک جاری ہونے والے حکومتی فیصلوں کے بارے میں تفصیلی معلومات لینے کے بعد اعلان کردہ سکولوں کے فیز میں ترتیب وار گرانٹ کے اضافے کے حوالے سے مثبت بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ایجوکیشن کمشنر سورج مندھارے، ڈپٹی سکریٹری سمیر ساونت، ٹیچرس کوآرڈینیشن کمیٹی کے نمائندے وغیرہ موجود تھے۔
 مسٹر کیسرکر نے کہا کہ اساتذہ  نسل کے معمار ہیں۔ وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اساتذہ کو انصاف دلانے کا موقف اختیار کیا ہے اور حکومت ہمدردی سے سوچ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ گرانٹ کے مختلف مراحل میں اہل اساتذہ کی تعداد اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کے بارے میں تفصیلی معلومات لینے کے بعد آنے والی 15 تاریخ کو فیصلہ لیتے ہوئے گرانٹ کا اعلان کریں گے۔اس موقع پر مسٹر کیسرکر نے اپیل کی کہ حکومت اہل اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے میں مثبت موقف اختیار کر رہی ہے اور اساتذہ اپنا احتجاج واپس لے لیں۔

اس سلسلے میں اساتذہ کی تنظیموں کی جانب سے مالیگاؤں ہائی اسکول کے شیخ زاہد سر نے بتایا کہ شکشک سمنوئے مہا سنگھ اور غیر اعلان شدہ اسکولوں کی تنظیم (اگھوشت شکشک سنگھ) کے مہا آکروش دھرنے میں مزید شرکت کرنے کیلئے اساتذہ تنظیموں کے ذمہ داران نے اپیل کی ہے کہ جب تک گرانٹ کا فیصلہ جی آر کی شکل میں جاری نہیں ہوجاتا تب تک احتجاج جاری رہیگا ۔انہوں نے مہاراشٹر کے نان گرانٹ اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنے میں شرکت کریں بالخصوص آئندہ 13 نومبر سے 16 نومبر تک ہزاروں کی تعداد میں ممبئی پہنچ کر اپنی بیداری کا ثبوت دیں ۔تنظیموں کے ذمہ داران نے اساتذہ کیساتھ ہی اسکولوں کے ماسٹرس اور اسکول انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کو چار دنوں کیلئے ممبئی دھرنے میں شرکت کرنے کیلئے تعاون پیش کریں تاکہ اس مرتبہ سرکار نان گرانٹ اساتذہ کو گرانٹ جاری کرنے کے فیصلہ پر مہر لگا سکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے