کارپوریشن چناؤ پوری طاقت سے لڑا جائے گا، سماجوادی پارٹی کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم
مسلمانوں کی ہمدرد پارٹیاں ووٹ لیکر مسلمانوں کو دھوکہ دے رہی ہیں، پریس کانفرنس سے مخاطبت مخطابت
11 نومبر کو حبیب لانس میں جلسہ عام، ابو عاصم اعظمی کی آمد، 12 نومبر معاملہ اور شہری حالات پر خطاب
مالیگاؤں : 3 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) بارہ نومبر معاملہ میں سیاسی پارٹیوں کا رویہ دوغلہ رہا ہے ۔مسلمانوں کی ہمدرد پارٹیاں صرف ووٹ لیکر مسلمانوں کو دھوکا رے رہی ہیں ۔قوم و ملت کے مسائل اسمبلی میں ببانگ دہل اٹھانے والا صرف ابو عاصم اعظمی ہی ہے ۔اسطرح کا اظہار آج اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ سماجوادی پارٹی کے ریاستی یوا صدر فہد احمد نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بارہ نومبر معاملہ میں این سی پی کا کردار بھی مناسب نہیں تھا ۔فہد احمد نے کہا کہ این سی پی کا ہوم منسٹر ہونے کے بعد بھی مسلم نوجوانوں پر سخت دفعات کا اطلاق کیا گیا اور جب اسمبلی میں ابو عاصم اعظمی نے آواز اٹھائی تو اس پر این سی پی نے توجہ نہیں دی ۔فہد احمد نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں ۔امیت شاہ اور مودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رنگا بلہ کی جوڑی ملک میں ایجنسیوں کے ذریعے تنا شاہی نافذ کررہی ہیں ۔فہد احمد نے مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا ۔انہوں نے مالیگاؤں شہر میں نشہ آور اشیاء پر قدغن لگانے ،سائزنگ اور پاورلوم کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سماجوادی نے کوششیں کی ہیں ۔انہوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے اور صدر کے انتخاب کا اعلان کرنے کیلئے گیارہ نومبر کے اجلاس میں عوام سے شرکت کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ سماجوادی پارٹی پوری طاقت سے لڑے گی ۔حبیب لانس میں جلسہ عام سے ابو عاصم اعظمی مالیگاؤں شہر سمیت ملک و ریاست کے حالات پر تفصیلی خطاب کریں گے ۔فہد احمد نے کہا کہ مسلمانوں کے نام پر چن کر آنے والے دو ایم ایل ایز والی پارٹی نے بھی مسلم مسائل کو فراموش کردیا ۔ابو عاصم اعظمی مسلمانوں کو انصاف دلانے کیلئے فکر مند ہیں اور وہ ہمیشہ کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔اس موقع پر طارق مچھلی والا بلاک صدر گڈو بھائی سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com