خاتون سوسائٹی ساحر لدھیانوی ایوارڈ سے سرفراز، حکومت ہند و پاسبان ادب ممبئ کی جانب سے علمی خدمات کا اعتراف


خاتون سوسائٹی ساحر لدھیانوی ایوارڈ سے سرفراز
، حکومت ہند و پاسبان ادب ممبئ کی جانب سے علمی خدمات کا اعتراف 


 مالیگاؤں : 29 نومبر (پریس ریلیز) وزارتِ تہذیب و ثقافت حکومت ہند اور پاسبانِ ادب ممبئی کی جانب سے مشترکہ طور پر27/ نومبر بروز اتوار کی شام، یشونت راؤ چوان پرتشٹھان منترالیہ، ممبئی میں منعقدہ پُر شکوہ تقریب میں شہر علم و ادب مالیگاؤں کے معروف تعلیمی ادارہ خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کی علمی طبی سماجی و تہذیبی خدمات کے اعتراف میں اسے ساحر لدھیانوی ایوارڈ مع گلہائے محبت 
 مشہور صحافی و محقق جناب شمیم طارق کے ہاتھوں خاتون سوسائٹی کے روح رواں شیخ رضوان عبدالمطلب سَر کی خدمت میں پیش کئے گئے.صاحب اعزاز کا آڈیٹوریم کے شرکاء نے تالیوں کی گونج ، تحسین و آفرین جذبات کے ساتھ استقبال کیا. اس موقع پر. 

اس عظیم الشان جلسے میں شہزاد حسین ( آئی اے ایس)، قیصر خالد ( آئی پی ایس) ، شاہد لطیف ( ایڈیٹر انقلاب) ، ڈاکٹر ظہیر قاضی ( صدر انجمنِ اسلام ممبئی) ارشاد کامل ( فلم نغمہ نگار، بالی ووڈ)، عزیز اعجاز سَر ( ماہر فنون لطیفہ، معلم خاتون ایجوکیشن کیمپس)، مختار عدیل ( نمائندہ انقلاب ،مالیگاؤں) ، پروفیسر ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر ( شعبہ اُردو ممبئی یونیورسٹی) ، شیخ رفیق ( رکن مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی) ، شکیل بھائی ( معاون و مددگار خاتون ایجوکیشن سوسائٹی) کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علم و ادب موجود تھے.
           
     اس ساعت پر مسرّت پر ،خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام جاری جملہ تعلیمی اداروں کے پرنسپل و اسٹاف ، شہریان مالیگاؤں کے تعلیمی اداروں کے منتظمین اور مالیگاؤں کلب
کی جانب سے خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے تمام عہدیداران و اراکین کو بصمیمِ قلب مبارکباد پیش کی گئیں .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے